1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپ میں برڈ فلُو کے وائرس کی موجودگی

عابد حسین18 نومبر 2014

انگلینڈ اورجرمنی کے بعد ہالینڈ کے ایک بڑے پولٹری فارم میں برڈ فلو کے وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ڈچ حکام نے اِس پولٹری فارم کی تمام مرغیوں اور انڈوں کی تلفی کا کام پیر کے روز مکمل کرنے کا عندیہ تھا۔

https://p.dw.com/p/1DowV
تصویر: Reuters/Marco De Swart

پیر کے روز یورپی ملک ہالینڈ کے محکمہ صحت اور وٹرنری حیات کے شعبے کے اہلکار مختلف مرغی خانوں کی جانچ پڑتال میں مصروف رہے۔ اس چیکنگ کی وجہ ڈچ شہراُتریخیٹ کے قریبی گاؤں ہیکن ڈراپ کے ایک مرغی خانے میں برڈ فلُو کے وائرس کی موجودگی کے بعد کیا گیا ہے۔ ہالینڈ کے محکمہ تحفظِ خوراک اور کنزیومر پروڈکٹ کے مطابق حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیکن ڈراپ کے پولٹری فارم کی تقریباً ڈیڑھ لاکھ مرغیوں کو تلف کرنے کے احکامات دیے تھے۔ یورپی کمیشن نے ہالینڈ اور برطانیہ کی جانب سے فوری طور پر بڑی تعداد میں مرغیوں کی تلفی کے عمل کو وقت کی ضرورت اور ایک بہترین اقدام قرار دیا۔

Vogelgrippe auf Geflügelfarm in den Niederlanden ausgebrochen
ہالینڈ کے پولٹری فارم پر حکام انڈوں کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئےتصویر: Reuters/Marco De Swart

ہالینڈ میں تحفظِ خوراک کی اتھارٹی نے ہیکن ڈراپ کے ارد گرد کے دس کلومیٹر میں موجود تمام سولہ مرغی خانوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ ہیکن ڈراپ کے متاثرہ مرغی خانے کے قریب ہی دو دیگر پولٹری فارمز کو فوری چیکنگ کے بعد برڈ فلُو سے پاک قرار دے دیا گیا ہے۔ ہیکن ڈراپ کے ایک میل کے دائرے کی تمام سڑکیں بھی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے عارضی طور بند رکھی گئی ہیں۔ لوگوں کی آمد و رفت کو بھی محدود کر دیا گیا ہے اور رکاوٹوں اور پولیس کی موجودگی سے لوگوں میں پریشانی پائی جاتی ہے۔

Vogelgrippe in Großbritannien 17.11.2014 Nafferton
برطانوی علاقے یارک شہر کی بطخوں میں بھی برڈ فلُو کا پتہ چلاتصویر: Reuters/P. Noble

اتوار کے روز برطانوی حکام نے یورپی یونین کی انتظامیہ کو بطخوں کے ایک فارم پر برڈ فلُو کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ بطخوں کا یہ فارم برطانوی علاقے یارک شائر کے قریب واقع ہے۔ یورپی یونین کے ترجمان اینریکو بریویو نے اِس کی تصدیق کی ہے کہ برٹش انتظامیہ نے چھ ہزار بطخوں کی فی الفور تلفی کے ساتھ ساتھ دس کلو میٹر کے دائرے میں موجود تمام پولٹری فارموں کی چیکنگ شروع کر دی ہے۔ رواں مہینے کے اوائل میں جرمنی کے شمال مشرقی حصے میں 31 ہزار ٹرکی پرندوں کو تلف کر دیا گیا تھا اور اُن کو ضائع کرنے کی وجہ بھی برڈ فلُو کا پایا جانا تھا۔

جرمن ٹرکی پرندوں اور برطانوی بطخوں میں برڈ فلو کی انتہائی مہلک قسم H5N8 پائی گئی تھی۔ اِس سے قبل برڈ فلُو کا یہ مہلک وائرس صرف ایشیا میں پایا جاتا تھا۔ یورپی یونین کی جانب سے ایسا اشارہ آیا ہے کہ جرمنی، ہالینڈ اور برطانیہ میں ایک ہی قسم کا برڈ فلُو وائرس موجود ہو سکتا ہے۔ یونین نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی دوسرے یورپی ملک میں برڈ فلُو وائرس کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے تو یہ حیرانی کی بات نہیں ہو گی۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ اٹلی، فرانس اور اسپین کی جانب مہاجرت کرنے والے سوان یا ہنس برڈ فلُو کا یہ وائرس ایشیا سے ساتھ لائیں ہوں گے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں