1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

الشباب جنگجوؤں پر امریکی فضائی حملہ

کشور مصطفیٰ2 ستمبر 2014

امریکی فورسز نے صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک الشباب باغیوں پر فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں چھ جنگجوؤں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ پینٹاگون نے گزشتہ روزصومالیہ ملیشیا کے خلاف ہونے والے اس آپریشن کی تصدیق کر دی۔

https://p.dw.com/p/1D5OQ
تصویر: picture-alliance/dpa

تاہم یہ امر ہنوز غیر واضح ہے کہ آیا امریکی فضائی حملے اپنے مرکزی ہدف کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں یا نہیں۔ پینٹاگون حکام نے کہا ہے کہ وہ ابھی ان حملوں کے نتائج کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

اُدھر صومالیہ کے جنوبی صوبے کے علاقے شبیلی اسفلی کے گورنر ابو قادر محمد نور نے بھی ایک بیان میں کہا،" امریکیوں نے ایک بڑی فضائی کارروائی کی ہے جس میں الشباب ملیشیا کے سینیئر اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان میں الشباب کے لیڈر ابو زبیر بھی شامل ہیں۔ ابو زبیر الشباب کے سپریم کمانڈر احمد عابدی گوڈین کے لیے عام طور سے استعمال کیا جانے والا نام ہے۔ الشباب کے اس کمانڈر کا نام امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی دنیا کے آٹھ چوٹی کے مفرور دہشت گردوں کے ناموں کی فہرست میں شامل ہے۔ دریں اثناء پینٹاگون کے پریس سکریٹری ریئر ایڈمرل جان کربی نے ایک بیان میں کہا، " ہم ابھی اپنے آپریشن کے نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں" ۔

Somalia Kämpfer der al-Shabaab in Mogadischu
افریقی یونین کے فوجی دستوں اور موغادیشو حکومتی فورسز نے ’ آپریشن بحرہ ہند ‘ کے نام سے ایک بڑی کارروائی کی تھیتصویر: M:Abdiwahab/AFP/Getty Image

اُدھر الشباب ملیشیا گروپ نے اپنے لیڈر احمد عابدی گوڈین کی ممکنہ ہلاکت اور امریکی فضائی آپریشن میں ہونے والی مزید ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اس امریکی فضائی آپریشن سے چند روز قبل افریقی یونین کے فوجی دستوں اور موغادیشو حکومتی فورسز نے ’ آپریشن بحرہ ہند ‘ کے نام سے ایک بڑی کارروائی کی تھی جس کا مقصد صومالیہ کی کلیدی اہمیت کی حامل بندرگاہوں کو اسلامی باغیوں کے قبضے سے چھڑانا تھا جو دراصل باغیوں کی آمدنی کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔ ان بندرگاہوں کے ذریعے چارکول کی کئی ملین ڈالر کی برآمدات ہوتی ہے۔

الشباب کے جنگجو ان کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کے خوف سے فرار ہو چُکے ہیں۔ صومالیہ کے جنوبی صوبے کے علاقے شبیلی اسفلی کے گورنر ابو قادر محمد نور کے مطابق امریکی فضائی حملے کے وقت الشباب کے کمانڈر ایک اجلاس کے لیے اکھٹا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا، " وہ اس علاقے میں ہونے والے حالیہ آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال کی غرض سے اکھٹا ہوئے تھے۔ امریکی فضائی آپریشن کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم ہمیں ان کی تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔"

somalia milizen al-shabaab, al-shabab mogadischu
حکومتی فورسز بندرگاہوں کو اسلامی باغیوں کے قبضے سے چھڑانا چاہتے ہیںتصویر: AP

نور نے کہا ہے کہ امریکی حملے کا نشانہ دارالحکومت موغادیشو کے جنوب میں واقع شبیلی اسفلی کے دور دراز دیہات تھے جو باغیوں کا ٹھکانہ ہیں اور وہاں خودکش بمباروں کا ایک تربیتی کیمپ قائم ہے۔ واضح رہے کہ صومالیہ کی بین الاقوامی حمایت والی مگر کمزور حکومت کا مرکز موغادیشو شہر ہی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے روز افریقی یونین کے صومالیہ کے مشن AMISOM نے اعلان کیا تھا کہ اُس نے موغاڈیشو سے جنوب مغرب کی طرف 160 کلو میٹر کے فاصلے پر قائم شہر بولومارر پر قبضہ حاصل کر لیا ہے۔ اس شہر پر جنوری 2013 ء میں فرانسیسی کمانڈوز نے اپنے ایک یرغمال بنائے گئے خفیہ ایجنٹ کو بازیاب کروانے کے لیے چھاپہ مار کارروائی کی کوشش کی تھی۔ تاہم یہ کوشش ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں یرانسیسی اسپیشل فورسز کے دو اہلکار سمیت یرغمال ہلاک ہو گئے تھے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید