1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہم برطانیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، اسکاٹ لینڈ ریفرنڈم

عاصم سليم19 ستمبر 2014

اسکاٹ لينڈ ميں آزادی کے حوالے سے ہونے والے تاريخی ريفرنڈم ميں برطانوی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اسکاٹ لینڈ کےعوام کی اکثریت نے برطانیہ سے آزادی کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1DFQW
تصویر: LEON NEAL/AFP/Getty Images

اسکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے برطانیہ سے آزادی کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 54 فیصد افراد نے آزادی کے خلاف جبکہ 46 فیصد نے حق میں ووٹ دیا۔ اسکاٹ لینڈ کی نیشنلسٹ پارٹی ’ایس این پی‘ نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ ایس این پی کی رہنما نکولا اسٹرگین نے کہا کہ انہیں اس نتیجے کی امید نہیں تھی اور وہ بہت مایوس ہیں۔ اس ریفرنڈم کے لیے مہم چلانے والی جماعتوں میں ایس این پی پیش پیش تھی۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کمیرون نے سکاٹ لینڈ کے آئندہ بھی برطانیہ میں شامل رہنے کے حق میں آواز بلند کرنے والے سیاستدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کمیرون نے برطانیہ سے الحاق کے حق میں آواز بلند کرنے والے سیاستدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے جبکہ برطانیہ سے آزادی کے حق میں مہم چلانے والی اسکاٹش سیاسی جماعتوں نے بظاہر اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

کليکمينشائر ميں چھياليس فيصد لوگوں نے آزادی کے حق ميں ووٹ ڈالا جبکہ چون فيصد نے اس کے مخالفت ميں فيصلہ کيا۔ وہاں ووٹر ٹرن آؤٹ 88.6 فيصد رہا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ساؤتھ آئرشائر ميں ووٹر ٹرن آؤٹ 86.1 فيصد، مڈلوتھين ميں 86.8 فيصد اور سٹرلنگ ميں90.1 فيصد رہا۔ ديگر علاقوں ميں بھی ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح کافی زیادہ بتائی گئی ہے۔ تاہم ملک کے سب سے بڑے شہر گلاسگو ميں ووٹر ٹرن آؤٹ 75 فيصد رہا۔

ریفرنڈم ميں ٹرن آؤٹ کافی بھاری رہا
ریفرنڈم ميں ٹرن آؤٹ کافی بھاری رہاتصویر: Reuters/R. Cheyne

اسکاٹ لينڈ ميں اس اہم ريفرنڈم ميں رائے شماری کے ليے رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد قريب 4.3 ملين تھی۔ جمعرات کی صبح عالمی وقت کے مطابق چھ بجے سے رائے شماری کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، جو رات نو بجے تک جاری رہا۔ اس ریفرنڈم کے لیے اسکاٹ لینڈ بھر میں دو ہزار چھ سو پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

اسکاٹ لينڈ ميں ايک ’آن دا ڈے‘ عوامی جائزے يا اسی روز کرائے جانے والے عوامی جائزے کے نتائج کے مطابق برطانيہ کے ساتھ الحاق قائم رکھنے والا گروپ 54 فيصد ووٹ حاصم کرتے ہوئے يہ ريفرنڈم جيت سکتا ہے۔ مخالف گروپ چھياليس فيصد ووٹ حاصل کر سکتا ہے۔