1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چيمپئنز ليگ سيمی فائنل ميں بائرن ميونخ بمقابلہ ريئل ميڈرڈ

عاصم سليم23 اپریل 2014

چيمپئنز ليگ ميں آج سيمی فائنل مقابلے کے پہلے ليگ ميں بائرن ميرنخ اور ريئل ميڈرڈ کی ٹيميں ميدان ميں اتر رہی ہيں۔ چيلسی اور اٹليٹيکو ميڈرڈ کے مابين کل کھيلا جانے والا سيمی فائنل کا پہلا ليگ بغير کسی گول کے برابر رہا۔

https://p.dw.com/p/1BmP9
تصویر: picture-alliance/dpa

ہسپانوی ميڈيا کے مطابق تيئس اپريل کے روز ميڈرڈ ميں کھيلے جانے والے چيمپئنز ليگ کے سيمی فائنل مقابلے کے پہلے ليگ ميں گيريتھ بيل کی شرکت يقينی نہيں ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اُنہيں فلُو کی شکايت ہے اور ٹيم کے طبی ماہرين نے تجويز دی ہے کہ وہ ميچ ميں شرکت نہ کريں تاکہ يہ وائرس ٹيم کے ديگر کھلاڑيوں تک منتقل نہ ہو۔ ہسپانوی فٹ بال کلب ريئل ميڈرڈ بدھ کو جرمن کلب اور دفاعی چيمپئن بائرن ميونخ کے خلاف ميدان ميں اتر رہا ہے۔

ريئل ميڈرڈ کی ٹيم اس سے پہلے نو مرتبہ يورپی چيمپئن بن چکی ہے اور اس بار وہ اپنے دسويں ٹائٹل کے تعاقب ميں ہے جبکہ بائرن کی ٹيم اس بار بھی يہ ٹورنامنٹ جيت کر ايسی پہلی ٹيم بننے کی خواہاں ہے، جس نے دو مرتبہ مسلسل چيمپئنز ليگ جيتی ہو۔

چيلسی کے کوچ يوزے مورينہيو
چيلسی کے کوچ يوزے مورينہيوتصویر: picture-alliance/dpa

قبل ازيں منگل بائيس اپريل کی شب ميڈرڈ ميں چيلسی اور اٹليٹيکو ميڈرڈ کے مابين کھيلا جانے والا سيمی فائنل کا پہلا ليگ بغير کسی گول کے برابر رہا۔ برطانوی کلب چيلسی نے انتہائی دفاعی کھيل کا مظاہرہ کيا اور يوں چاليس برس بعد چيمپئنز ليگ سيمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ميزبان ٹيم نے اگرچہ کافی حملے کيے تاہم وہ گول کرنے ميں ناکام رہی۔ اس نتيجے کے بعد 2012ء ميں ٹورنامنٹ کی فاتح چيلسی کی ٹيم کو پرتگال ميں کھيلے جانے والے فائنل ميچ کے ليے کواليفائی کرنے کے ليے اب فيورٹ قرار ديا جا رہا ہے۔

ميچ کے دوران چيلسی کے گول کيپر پيٹر چيک گرنے کے سبب زخمی ہو گئے اور اس کے کچھ ہی لمحات بعد دفاعی کھلاڑی جان ٹيری بھی ميدان چھوڑ گئے۔ اٹليٹيکو ميڈرڈ کے کپتان گابی جبکہ چيلسی کے فرانک ليمپارڈ اور اوبی ميکيل کو جارحانہ کھيل کا مظاہرہ کرنے پر پيلے کارڈ دکھائے گئے اور وہ آئندہ ہفتے ہونے والے دوسرے ليگ کے ميچ ميں حصہ نہيں لے پائيں گے۔