1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چارلی ایبدو وقفے کے بعد مزید مقبول

کشور مصطفیٰ26 فروری 2015

فرانسیسی طنز نگار ہفت روزہ چارلی ایبدو کے خریداروں کی تعداد دولاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسے اب کسی مالی مشکلات کا سامنا نہیں تاہم اس کے باوجود یہ بہتیرے مسائل کا شکار ہے۔

https://p.dw.com/p/1EiCa
تصویر: picture-alliance/dpa/Langsdon

پانچ ہفتوں کے وقفے کے بعد شائع ہونے والے چارلی ایبدہ کے تازہ شمارے کی مقبولیت میں اضافے کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت پیرس کے مشہور زمانہ آئیفل ٹاور کے نزدیک عین اُس جگہ جہاں سیاحوں کا ہجوم ہوتا ہے، قائم ایک کھوکے سے صبح ساڑھے نو بجے ہی اس ہفت روزہ جریدے کا نیا شمارہ مکمل طور پر بک چُکا تھا۔

میسیو گیورگ اس کھوکے کا مالک ہے۔ اُس کا کہنا تھا کہ اُسے اس اشاعت کی صرف 50 کاپیاں ملی تھیں۔ اُس کے بقول اشاعتی ادارے نے ڈھائی ملین کاپیوں کی اشاعت کا کہا تھا اور یہ تعداد شائقین کے لیے کافی ہونی چاہیے تھی۔

Frankreich Charlie Hebdo Ausgabe C'est Reparti!
پیرس کے اخبار فروش دباؤ کا شکارتصویر: Reuters/E. Gaillard

میسیو گیورگ کے بقول، " چارلی ایبدو میں اب بھی لوگوں کی بڑی دلچسپی ہے، لیکن یقیناً اتنی نہیں جتنی کہ اس پر ہونے والے حملوں کے بعد جنوری میں شائع ہونے والے اس کے خصوصی شمارے سے لوگوں کو تھی"۔

تب اس ہفت روزہ جریدے کی تین ملین کاپیاں شائع کی گئی تھیں، جس کے سر ورق پر پیغمبر اسلام کی آنکھ سے ٹپکتا ہوا ایک آنسو دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی درج تھا، 'سب کچھ معاف، میں چارلی ہوں۔‘

اس بار کا سر ورق کچھ مختلف

اس بار چارلی ایبدو کے سر ورق پر پیغمبر اسلام کا کوئی خا کہ نہیں چھاپا گیا ہے۔ ناشرین کا یہ فیصلہ بہت سے افراد کے لیے اچنبے کا باعث ہے۔ سُرخ رنگ کے کور پیج پر اس بار کا خاکہ چھاپا گیا ہے کیونکہ سُرخ رنگ دہشت اور خون خرابے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس خاکے میں جانے پہچانے کرداروں کو ایک کتے کا تعاقب کرنے والے مشتعل ہجوم کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔ کُتے نے اپنے دانتوں میں چارلی ایبدو کے تازہ شمارے کی ایک کاپی دبائی ہوئی ہے۔ اس خاکے میں سابق فرانسیسی صدر سارکوزی، پاپائے روم فرانسس اور فرانس کی سیاسی جماعت نیشنل فرنٹ کی لیڈر ماری لے پان کو ایک بینکر اور ایک جہادی کے ساتھ مضحکہ خیز انداز میں دکھایا گیا ہے۔ اس کارٹون میں ایک احمقانہ انسانی المیے کا نقشے کھینچا گیا ہے اور اس پورے منظر میں ہجوم کو فرانسیسی ٹی وی چینل BFMTV کے مائیکرو فو نے کور کیا ہوا ہے۔

Charlie Hebdo im Karneval
چارلی ایبدو کارنیوال میںتصویر: picture-alliance/dpa/Vennenbernd

اس خاکے کو تیار کرنے والے مصور ’ لوز‘ ہیں جو چارلی ایبدو کی ٹیم پر ہونے والے حملے کے واحد بچ جانے والے اہلکار ہیں۔ اس ہفت روزہ پر حملہ آور ہونے والے مسلح افراد نے ماضی میں اس اخبار میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت کا بدلہ لیا تھا۔ اس حملے کی ویڈیو فوٹیجز میں بھی حملہ آوروں کو 'اللہ اکبر‘ اور 'ہم نے پیغمبر کا بدلہ لے لیا‘ جیسے نعرے لگاتے سنا ئی دے رہے تھے۔