1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مرغیوں اور مویشیوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال

عابد حسین28 اپریل 2015

عالمی سطح پر یہ مہم جاری ہے کہ لائیواسٹاک اور پولٹری میں انسانی استعمال میں لائی جانے والی اینٹی بائیوٹک ادویات میں کمی لائی جائے۔ ایسی اینٹی بائیوٹک ادویات مُرغیوں کو صحت مند رکھنے کا دوا دارُو خیال کیا جاتا ہے۔

https://p.dw.com/p/1FGA6
تصویر: Getty Images

امریکا میں پولٹری مصنوعات کے سب سے بڑے ادارے ٹائسن فوڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر سن 2017 سے ایسی اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال کو مکمل طور پر ترک کر دے گا، جو انسانوں کو کسی بیماری کی صورت میں تجویز کی جاتی ہیں۔ یہ ادارہ سن 2011 سے اپنے فارموں پر جانوروں کے لیے اینٹی بائیوٹک کے استعمال میں کمی لا چکا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کسی بھی امریکی کمپنی کی جانب سے ایسا ہدف بنانا ایک انتہائی حیران کن فیصلہ ہے۔ امریکی فوڈ کمپنی ٹائس فوڈز امریکی ریاست ارکنساس میں قائم ہے۔

امریکی کمپنی نے اعلان کبا ہے کہ وہ ایسیے تجربات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے کامیاب نتائج سے پولٹری اور لائیو اسٹاک فارم پر زندہ پرندوں اور مویشیوں کے لیے انسانی استعمال کی اینٹی بائیوٹک ادویات کو ترک کر دیا جائے گا۔ ادارے کے مطابق پروٹین سے متعلق تمام کاروباروں میں کسی بھی قسم کی اینٹی بائیوٹک میڈیسن استعمال نہیں کی جائے گی۔ امریکی خوراک ساز ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے ورکنگ گروپ کی تشکیل میں مصروف ہے، جس میں کسانوں کے علاوہ سپلائرز، مویشیوں کے ڈاکٹرز اور ماہرِ حیوانیات شامل ہیں۔ ان کی ہمراہ ایسی ادویات کی تیاری کی جائے گی، جو اگلے دو برسوں میں ہیومن اینٹی بائیوٹک کا متبادل بن سکیں گی۔

McDonald's im Sultanat Oman
میکڈانلڈ بھی اینٹی بائیوٹک فری پولٹری خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/Tim Brakemeier

ٹائسن فوڈز کا اعلان میکڈانلڈ کے اُس اعلان کے پہلو میں ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اگلے دو برسوں کے دوران امریکا میں بتدریج اُس مرغی کے گوشت کی خرید میں کمی لائے گا، جس میں ہیومن اینٹی بائیوٹک استعمال کیا گیا ہو گا۔ میکڈانلڈ کو ٹائسن کی جانب سے مرغی کے گوشت کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اینٹی بائیوٹک کو بتدریج ختم کرنے کے حوالے سے ٹائسن ادارے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پولٹری اور لائیواسٹاک میں اینٹی بائیوٹک کے استعمال کو اگلے دو برسوں میں صرف ایک ادارے کے لیے ختم نہیں کر رہا ہے بلکہ یہ اُس کے تمام صارفین کے فائدے میں ہے۔

مبصرین کے مطابق ٹائسن فوڈز کا تازہ فیصلہ اصل میں اُس مہم کے تناظر میں ہے کہ لائیواسٹاک اور پولٹری میں بیمار انسانوں کو دی جانے والی اینٹی بائیوٹک ادویات کو روک دیا جائے۔ طبی حلقوں کا خیال ہے کہ اگر پرندوں اور مویشیوں کو اینٹی بائیوٹک دینے سے انسانوں میں اینٹی بائیوٹک سے پیدا ہونے والی مدافعت میں کمی رونما ہونے لگی تو انسانوں میں صحت کا ایک بہت بڑا بحران جنم لے سکتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ پولٹری اور مویشیوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال قانوناً جائز ہے۔