1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کی مہنگی ترین ماڈل کی آخری کیٹ واک

کشور مصطفیٰ16 اپریل 2015

برازیل سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے مہنگی ماڈل گیزیل بُنڈشن نے بیس سال تک فیشن انڈسٹری پر چھائے رہنے کے بعد اس میدان سے رُخصت لے لی۔

https://p.dw.com/p/1F9ZJ
تصویر: Getty Images/F. Calfat

بُدھ کو دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک اور رقبے کے اعتبار سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پاؤلو میں منعقد ہونے والے مشہور زمانہ Colcci فیشن شو کے دوران Caltwalk میں ماڈل گیزیل بُنڈشن نے جہاں اپنے جلووں سے شائقین کو ہمیشہ کی طرح محضوظ ہونے کا موقع فراہم کیا وہاں شُو بزنس کی دنیا میں عروج پر پہنچنے کے بعد اس سے رُخصت لیتے ہوئے نم دیدہ بھی ہو گئیں۔ اُن کے ساتھ ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھی اشکبار نظر آ رہی تھی۔

ساؤ پاؤلو کے اسی فیشن ویک میں پہلی بار گیزیل بُنڈشن نے اُس وقت حصہ لیا تھا جب اُن کی عمر 14 برس تھی۔ بدھ 15 اپریل کو گیزیل بُنڈشن کی آخری Caltwalk کے موقع پر اُن کے مداحوں کے ہجوم میں اُن کے والدین، ان کی جڑواں بہن اور اُن کا شوہر بھی موجود تھے۔

Gisele Bündchens letzter Lauf auf dem Catwalk
اپنی فینز کی جُھرمٹ میںتصویر: Nelson Almeida/AFP/Getty Images

شخصی خاکہ

گیزیل بُنڈشن کے آباؤ اجداد کا تعلق جرمنی سے تھا۔ چھ نسلوں سے یہ خاندان برازیل میں آباد ہے۔ گیزیل بُنڈشن کے والد والدیر بُنڈشن ایک یونیورسٹی پروفیسر اور مصنف ہیں اور اُن کی والدہ کا نام وانیا نُونن ماخر ہے۔ ان کی چھ بیٹیاں ہیں جن میں سے گیزیل بُنڈشن اور اُس کی جڑواں بہن تیسرے نمبر پر ہیں۔ گیزیل بُنڈشن 20 جولائی 1980ء کو برازیل میں پیدا ہوئیں۔ 1993ء میں انہوں نے اپنی ماں کی خواہش پر برازیل میں قائم DilsonStein Modeling اسکول کے ایک ماڈلنگ کورس میں حصہ لیا۔ 1994ء میں ساؤ پاؤلو میں ہونے والے ایک چوٹی کے فیشن مقابلے میں حصہ لینے کے بعد گیزیل بُنڈشن کو ساؤ پاؤلو کے مشہور زمانہ فیشن مقابلے کے فائنل کے لیے منتخب ہونے والی پانچ امیدواروں میں شامل کر لیا گیا۔ چند ماہ بعد ہی انہیں پیرس کے ’ ایلیٹ ماڈل لُک‘ مقابلے میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

1997ء میں اٹلی کی ایک مشہور کمپنی کی طرف سے شائع ہونے والے کیلنڈر Pirelli میں گیزیل بُنڈشن کی تصویریں چھپیں۔ 1998ء میں وہ 11 کوور پر نظر آئیں۔ اس کے علاوہ 60 میگزینز کی شوٹننگ میں حصہ لیا اور 150 فیشن شُوز میں جلوہ افروز ہوئیں۔ 1999ء میں ’ماڈل آف دا ایئر‘ بننے والی گیزیل بُنڈشن کی شہرت اور شو بزنس کی دنیا میں اُن کا کیریئر عروج کی پہلی منزل ثابت ہوا۔

Gisele Bündchens letzter Lauf auf dem Catwalk
گیزیل بُنڈشن کی آخری Caltwalk کے موقع پرتصویر: Getty Images/F. Calfat

کیٹ والک سے علیحدگی کیوں؟

فوربز میگیزین کے مطابق گیزیل بُنڈشن محض گزشتہ برس یعنی 2014ء میں 47 ملین ڈالرز یا 44 ملین یورو کی رقم ماڈلنگ سے کمائی۔ گزشتہ آٹھ برسوں میں وہ دنیا کی مہنگی ترین ماڈل رہ چُکی ہیں۔ 2011ء میں انہوں نے اپنا ایک ذاتی فیشن ڈیزائنرز کلیکشن ’ گیزیل بُنڈشن اینٹی میٹس‘ کے نام سے متعارف کروایا۔ اب وہ اپنے ذاتی بزنس پر توجہ دینے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ برازیل کے شہر ہوریزہنٹینا سے تعلق رکھنے والی گیزیل بُنڈشن کی تصویر ایک عرصے تک معروف فرانسیسی کاسمیٹک کمپنی شانل کی تمام شاپس اور فیشن ہاؤس کی علامت کے طور پر اُس کی سجاوٹ کا مرکزی جُزو رہی ہے۔ اس کے علاوہ مشہور زمانہ فیشن ڈیزائنر کمپنیوں جن میں والنٹینو، ورساچ، لوئی ویوٹون، اور ویکٹوریاز سیکرٹ شامل ہیں، کے لیے بھی کام کرتی رہی ہیں۔

ماڈلنگ کی دنیا میں دو عشرے تک چھائے رہنے کے بعد اسے ترک کرنے کا فیصلہ 34 سالہ دو بچوں کی ماں گیزل بُنڈشن کے لیے گرچہ گیزیل بُنڈشن کے لیے آسان نہ تھا تاہم وہ کہتی ہیں، ’’میرے جسم نے اب مجھ سے یہ درخواست کی ہے کہ میں بس کر دوں۔ میں اپنے جسم کی عزت کرتی ہوں اور اس فیصلے کا مجھے حق بھی حاصل ہے۔‘‘