1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تھائی لینڈ میں ’کرائے کی کوکھ کی فراہمی‘ قابل سزا

افسر اعوان28 نومبر 2014

تھائی لینڈ کی قانون ساز اسمبلی نے اس قانونی بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت تجارتی ’سیروگیسی‘ کو ایک قابل سزا جرم قرار دے دیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/1Dvaq
تصویر: CAU/Wittlieb

کمرشل سیروگیسی یا متبادل ماں کی فراہمی ایک ایسا عمل ہے جس میں ایک عورت مالی فائدے کے عوض کسی دوسرے جوڑے کے ایمبریو کو اپنے رحم میں رکھتی ہے، اور نو ماہ تک اُس کی نشو نما کر کے اُس بچے کو جنم دیتی ہے۔ زیادہ تر ایسے کیسز میں جب ایک جوڑا کسی بائیالوجیکل یا حیاتیاتی نقص کے سبب بچہ پیدا نہیں کر سکتا، اُن کے لیبارٹری میں فرٹائل شدہ ایمبریو یا جنین کو سیروگیٹ یا متبادل ماں کے رحم میں منتقل کر دیا جاتا ہے اور یوں یہ متبادل ماں بچے کو جنم دیتی ہے اور بچے کے بائیالوجیکل یا حیاتیاتی ماں باپ کے حوالے کر دیتی ہے۔

تھائی لینڈ کے موجودہ قوانین کے مطابق سیروگیسی کی قانونی حیثیت واضح نہیں ہے۔ اسی باعث یہ عمل وہاں تجارتی بنیادوں پر جاری تھا
تھائی لینڈ کے موجودہ قوانین کے مطابق سیروگیسی کی قانونی حیثیت واضح نہیں ہے۔ اسی باعث یہ عمل وہاں تجارتی بنیادوں پر جاری تھاتصویر: Sam Panthaky/AFP/Getty Images

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق تھائی لینڈ کیقومی قانون ساز اسمبلی (NLA) کی طرف سے جمعرات 27 نومبر کو منظور کیے جانے والے میں اس قانونی بِل کے مطابق کمرشل مقاصد کے لیے سیروگیسی میں ملوث کسی بھی شخص کو 10 برس تک قید اور دو لاکھ بھات تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔ یہ رقم 6600 امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔

تھائی لینڈ کے روزنامے بینکاک پوسٹ کے مطابق اب اس بِل کا جائزہ NLA کی ایک کمیٹی لے گے جس کے بعد اس پر حتمی بحث اور منظوری کے لیے اسے پھر اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تھائی لینڈ کی قانون ساز اسمبلی میں اس بِل کے حق میں 177 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس کی مخالفت میں صرف دو ووٹ پڑے۔

تھائی لینڈ کے موجودہ قوانین کے مطابق سیروگیسی کی قانونی حیثیت واضح نہیں ہے۔ اسی باعث یہ عمل وہاں تجارتی بنیادوں پر جاری تھا۔ تاہم دو حالیہ اسکینڈلز کے بعد اس حوالے سے قانونی سازی کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ان میں سے ایک کیس میں سیروگیسی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ڈاؤن سینڈروم سے متاثرہ ایک بچے کو اس کے بائیالوجیکل والدین نے جنم دینے والی ماں کے پاس ہی چھوڑ دیا تھا۔ جبکہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا اس بچے کی جڑواں بہن کو اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے چند ہفتوں بعد پتہ چلا کے ایک جاپانی شخص نے مختلف متبادل ماؤں سے کم از کم 10 بچے پیدا کیے ہیں۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بعد دنیا میں اپنے ہزاروں بچے چھوڑنا چاہتا ہے تاکہ وہ بنی نوع انسان کی رہنمائی کر سکیں۔