آسکر ایوارڈز کی جھلکیاں
گزشتہ شب امریکی شہر لاس اینجلس میں 87 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب رونما کی گئی۔ اس تقریب کے خاص لمحات تصاوہر کی زبانی۔
ہالی وڈ میں میکسیکن
الیخاندرو اناریتو کا شمار ایک طویل عرصے سے دنیا کے اختراعی فلم سازوں میں ہوتا ہے۔ اُن کی کاوش ’برڈ مین‘ کو اِس مرتبہ بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ ملا ہے۔ وہ 1963ء میں میکسیکو میں پیدا ہوئے تھے۔
’برڈ مین‘ ایک تنقیدی فلم
برڈ مین کو بہترین فلمسازی کا آسکر بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بہترین کیمرہ اور بہترین اسکرپٹ کا آسکر بھی اسی فلم کے حصے میں آیا۔ تاہم اس فلم کے مرکزی کردار مائیکل کیٹن بہترین اداکار کا آسکر اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
’گرینڈ بوڈاپیسٹ ہوٹل‘ کے لیے چار آسکر
آسکر کی تقریب میں ’گرینڈ بوڈاپیسٹ ہوٹل‘ چار آسکر انعام حاصل کرنے والی واحد فلم تھی۔ اس فلم کو غیر اہم شعبوں جیسے پروڈکشن ڈیزائن، کوسٹیوم اور میک اپ میں آسکرز دیے گئے ہیں۔ الیکزیندرے دسپلات کو فلم کا میوزک ترتیب دینے بھی بھی آسکر سے نوازا گیا۔
بہترین اداکار
قدرے غیر معروف برطانوی اداکار ایڈی ریڈمائن اپنا پہلا آسکر جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ انہیں یہ انعام عظیم سائنس دان اسٹیفن ہاؤکنگز کی زندگی پر بننے والی فلم ’دی تھیوری آف ایوری تھنگ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر دیا گیا۔
جولیا مُور بہترین اداکارہ
امریکی اداکارہ جولیا مور کو آسکر کے حصول میں سخت مقابلے کا سامنا رہا۔ ’سٹل ایلس‘ میں اُنہیں اُن کے کردار پر گولڈن گلوب ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔ تاہم اس فلم میں دماغی بیماری الزہائمر کی مریضہ کے کردار پر وہ آسکر کی بھی حقدار قرار پائی ہیں۔
ایڈورڈ سنوڈن کی زندگی
امریکی خفیہ ادارے کے راش افشا کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن کی زندگی پر بنی فلم ’سٹیزن فور‘ بہترین دستاویزی فلم کا آسکر حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ہدایتکارہ لورا پوئےتراس لاس اینجلس میں ہونے والی اس تقریب میں ایوارڈ وصول کرنے کے لیے موجود تھیں۔
غیر انگریزی فلم
عام طور پر تو آسکر کی تقریب انگریزی فلموں کی وجہ سے مشہور ہے۔ تاہم اس میں دیگر زبانوں میں بنائی جانے والی فلموں کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ یہ آسکر پولینڈ کی فلم ’ایڈا ‘ کے حصے میں آیا۔ اس فلم کو روسی، ایسٹونیا، ارجنٹائن اور موریطانیہ کی فلموں کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا رہا۔
بہترین معاون اداکارہ
بوئے ہڈ فلم کی ٹیم کو اُس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، جب کئی شعبوں میں نامزد کیے جانے کے بعد بھی یہ فلم صرف بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر سکی۔ پیٹریسیا آرکوئتے نے آسکر ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنی خطاب میں خواتین کے حقوق پر زور دیا۔
غیر متوقع آسکر
’Whiplash‘ غیر متوقع طور پر تین آسکر ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس فلم کوساؤنڈ مکسنگ، ایڈیٹنگ اور بہترین معاون اداکار کے شعبوں میں آسکر دیا گیا۔ امریکی اداکار جے کے سیمنز نے اس فلم میں موسیقی کے ایک استاد کا کردار نبھایا ہے۔
سب سے زیادہ تذکرہ لیکن صرف ایک ’آسکر‘
جنگ کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم’ امریکن اسنائپر‘ کو بہترین ساؤنڈ ایڈیٹنگ کا آسکر دیا گیا ہے۔ اس فلم کے پروڈیوسر معروف امریکی اداکار کلنٹ ایسٹ وڈ ہیں۔ آسکر کی شب سب سے زیادہ تذکرہ اسی فلم کا ہو رہا تھا۔
مضبوط تاثر
آسکر کی تقریب نے اپنے پیچھے ایک مضبوط تاثر چھوڑا ہے۔ برڈ مین، بوئے ہڈ اور گرینڈ بوڈاپیسٹ جیسی فلمیں، وہ تخلیقات ہیں، جو ہالی وڈ کے بڑے اسٹوڈیوز سے دور رہتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔ گزشتہ برسوں میں ایسا نہیں ہوتا تھا۔ اس سے قبل آسکر ایوارڈ زیادہ تر ایسی فلموں کا ملتے رہے ہیں، جو فنی اعتبار سے شاندار اور کاروباری حوالے سے کامیاب ہوتی تھیں لیکن جو زیادہ جذباتیت اور مقصدیت کے تحت نہیں بنائی گئی ہوتی تھیں۔