1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کولمبیا کے صدارتی انتخابات

30 مئی 2010

جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں صدارتی الیکشن خطے کے لئےانتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق صدر Alvaro Uribe کی جگہ پر نئے صدر کا انتخاب آسان نہیں ہو گا۔

https://p.dw.com/p/NdBs
کولمبیا کےسابق وزیر دفاع Juan Manuel Santos اور بوگوٹا کے سابق میئرAntanas Mockus کے درمیان سخت مقابلے کی امید ہےتصویر: AP

کولمبیا کےسابق وزیر دفاع Juan Manuel Santos اور دارالحکومت بوگوٹا کے سابق میئرAntanas Mockus کے درمیان انتخابات کے پہلے مرحلے میں مطلوبہ پچاس فی صد ووٹ حاصل کرنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ حتمی فیصلہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ پر ہی ہو گا، جو بیس جون کو منعقد ہونا ہے۔ بائیں بازو کے امیدوارGustavo Petro اور قدامت پسند امیدوارNoemi Sanin کی پسندیدگی میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Kolumbien Wahlen 2010 No-Flash
چاروں صدارتی امیدوار ایک ساتھتصویر: AP

کولمبیا کے صدارتی انتخاب خطے میں انتہائی اہم تصور کئے جاتے ہیں، کیونکہ کولمبیا بظاہر امریکی حلیف ملک ہے۔ ہمسایہ ملک وینز ویلا یقینی طور پر چاہے گا کہ کولمبیا میں کوئی بائیں بازو کا امیدوار منتخب ہو، جس کے سردست امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔ صدر الوارو اُریبے کے امریکہ سے تعلقات کے تناظر میں امریکی سیاسی مبصرین چاہتے ہیں کہ وزیر دفاع سنتوس بحثیت صدر منتخب ہو جائیں کیونکہ وہ صدر اوریبے کی پالیسیوں کو تسلسل دے سکتے ہیں۔ ابھی تک پہلے مرحلے میں دونوں بڑے امیدوار برابر دکھائی دے رہے ہیں۔ آرگنائزیشن برائے امریکی سٹیٹس کے پچاسی مبصرین بھی اس وقت کولمبیا میں موجود ہیں۔

کولمبیائی ووٹنگ سسٹم خاصا پیچیدہ ہے۔ ووٹ بذریعہ ٹیلی فون بھی روانہ کیا جا سکتا ہے۔کل تیس ملین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور ووٹرز کو فارک باغیوں کی جانب سے بھی دھمکی دی گئی ہے کہ وہ انتخابی عمل سے دور رہیں۔

وزیر دفاع خوان مانوئیل سنتوس کو ایک کامیاب سیاستدان اور خطے کے ممالک میں مقبول و معروف شخصیت کے طور پر دیکھا جا تا ہے۔ وہ موجودہ صدر کے بھی پسندیدہ امیدوار ہیں اور ان کی سیاسی جماعت سوشل نیشنل یونٹی پارٹی کھل کر صدر الوارو اُریبے کی حمایت کرتی ہے۔ سنتوس کولمبیا کے بڑے سیاسی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اُن کے دادا کے بھائی 1938میں کولمبیا کے صدر رہ چکے ہیں۔ اُن کے ایک کزن فرانسسکو سنتوس آج کل بھی صدر الوارو اُریبے کے نائب ہیں۔ سنتوس فارک باغیوں کے خلاف اپنی حکومتی جنگ کو ووٹ کے حصول کے لئے اہم خیال کر رہے ہیں۔

Kolumbien Wahlen 2010 Die Grünen Antanas Mockus No Flash
تصویر: Antanas Mockus

بوگوٹا کے میئر Antanas Mockus کو رعشہ لاحق ہو چکا ہے لیکن ان کو یقین ہے کہ اس بیماری سے ان کی ذہنی صلاحیتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ اُن کی نئی سیاسی جماعت کولمبیا گرین پارٹی کو موکس کی وجہ سے خاص و عام میں پسند کیا جاتا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق صدارتی انتخابات میں موکس کی دوسرے مرحلے میں کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عدنان اسحاق