1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تاج محل کی آغوش میں محبت کا خاتمہ موت پر

کشور مصطفیٰ22 فروری 2014

ایک بھارتی شوہر نے اپنی امریکی بیوی کو بُری طرح زدو کوب کر کے اُسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد ازاں خود کُشی کر لی۔

https://p.dw.com/p/1BDkD
تصویر: Getty Images/AFP

یہ عبرتناک واقعہ آگرا میں پیش آیا جسے محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے کیونکہ آگرا میں تاج محل قائم ہے۔

آگرا کی پولیس کی جانب سے آج 22 فروری بروز ہفتہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس جوڑے نے گزشتہ اکتوبر میں شادی کی تھی۔ پولیس چیف شالاب ماتھُر کے مطابق ارون ڈبلیو ویلنگر کی لاش آگرا کے ایک ویران علاقے سے جمعرات کی شب برآمد ہوئی۔ اس امریکی خاتون کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات تھے۔ اُس کے شوہر بنٹی شرما نے ارون کو اذیت دے کر مار دینے کے بعد خود کو گیس کے دھماکے سے اڑا دیا۔

ارون اور شرما کی ملاقات گزشتہ برس ہوئی آگرا میں ہوئی تھی۔ تب ارون اپنے دوستوں کے ساتھ مغلیہ دور کی ملکہ ممتاز محل کی یاد میں بادشاہ شاہ جہاں کی طرف سے تعمیر کروائے جانے والے مشہور زمانہ تاج محل دیکھنے آئی تھی۔ وہاں ارون کی ملاقات شرما سے ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ 2013 ء اکتوبر میں ارون اور شرما رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔۔

Indien Agra Taj Mahal
تاج محل سیاحوں کی غیر معمولی دلچسپی کا مرکزتصویر: picture-alliance / dpa

35 سالہ ارون ڈبلیو ویلنگر کا تعلق شمال مشرقی امریکی ریاست پنسلوینیا کے علاقے ویسٹ چسٹر سے تھا۔ اُس نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کر لیا تھا اور یوں وہ کرن شرما کے نام سے جانی جاتی تھی۔ شادی کے بعد ارون نے ایک غیر سرکاری آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر بھارت کے مشہور شہر آگرا کی سیاحت کی تشہیر و فروغ کا کام شروع کر دیا تھا۔ 32 سالہ شرما آگرا شہر میں رکشہ ڈرائیور تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرن اور شرما شادی کے بعد بہت جلد ہی آپس کے اختلافات کے سبب علیحدہ ہو گئے تھے۔ پولیس چیف شالاب ماتھُر کے بقول دونوں نے آپس کی رنجشوں اور اختلافات دور کرنے کی کوشش بھی کی اور اس سلسلے میں اس جوڑے نے ایک میرج کونسلر یا نجی معاملات میں مشورہ دینے والے ایک ماہر سے بھی رابطہ کیا تھا۔ ماتھُر نے مزید کہا کہ جمعرات کی شب شرما ارون کو لے اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہر آگرا کے ایک ویران سے علاقے میں گیا۔ وہاں اُس نے ارون کو بُری طرح زدو کوب کر کے جان سے مار ڈالا اور اُس کی لاش کو سڑک کنارے پھینک آیا۔ گھر آکر شرما نے خود کو گیس کے دھماکے سے اڑا دیا۔

یاد رہے کہ بھارت کی مرکزی حکومت نے 1984 ء میں تاج محل کو شام کے وقت سیاحوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ اُس وقت بھارتی پنجاب میں شدت پسندوں کی دہشت گردانہ کارروائیاں عروج پر تھیں تاہم دو ہزار چار سے چاندنی راتوں میں سیاحوں کے لیے تاج محل کے دورازے کھول دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔