1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بنڈس لیگا: دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کے لئے سیزن بھاری

جرمنی کی قومی فٹبال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا تیسرا میچ ڈے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ کو چھ میچ کھیلے گئے۔ میچ ڈے کے تیسرے روز اتوار کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔

بائرن میونخ کے کھلاڑی تھامس میولر

ہفتہ کو ایک اہم میچ دفاعی چیمپئین بائرن میونخ اور ویرڈر بریمن کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں کے لئے موجودہ سیزن کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوا۔ پوائنٹس ٹیبل پر بریمن اس وقت 10ویں جبکہ بائرن میونخ 11ویں پوزیشن پر ہے۔

ہفتہ ہی کے دن کھیلے گئے ایک اور میچ میں فرینکفرٹ نے مونشن گلاڈ باخ کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ سے باہر گزشتہ سولہ سال کی سب سے بڑی جیت حاصل کی، جو صفر کے مقابلے میں چار گول کی تھی۔

مونشن گلاڈباخ اور فرینکفرٹ کے درمیان میچ

دیگر میچوں میں بائرلیورکوزین اور ہینوور کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا، ڈورٹمنڈ کے ہاتھوں وولفس بُرگ کی صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست جبکہ فرائی بُرگ نے شٹٹ گارٹ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ ہفتہ کے دن کھیلا گیا چھٹا میچ ہیمبرگ اور نیورمبرگ کے درمیان تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔

تیسرے میچ ڈے کے اب تک کھیلے گئے سات میچوں کے بعد بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست ٹیم ہوفن ہائیم ہے، جس کے پاس نو پوائنٹس ہیں۔ دوسرے نمبر پر سات پوائنٹس کے ساتھ ہیمبرگ ہے جبکہ تیسرے نمبر پر سات ہی پوائنٹس کے ساتھ ہینوور ہے۔ چوتھی پوزیشن اور پانچویں پوزیشن بالترتیب کائزس لاؤٹن اور مائنز کے پاس ہے اور دونوں ٹیموں نے چھ چھ پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔

بنڈس لیگا تھرڈ میچ ڈے کے سلسلے میں اتوار کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔

ہینوور اور لیورکوزین کے کھلاڑی

پہلا معرکہ کائزس لاؤٹن اور مائنز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ کولون اور سینٹ پاؤلی کےدرمیان کھیلا جائے گا۔

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت : ندیم گِل

dw.de

ویب لنکس