1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

لارڈز ٹیسٹ بارش سے متاثر

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل میں انگلینڈ نے انتالیس رنز بنا لئے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔ اس وقت میچ بارش کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔

محمد عامر اپیل کرتے ہوئے

پاکستان اورانگلینڈ کے مابین چارٹیسٹ میچوں کی سیریز کے سلسلے میں چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ جعمرات سے لارڈز میں جاری ہے تاہم بارش کے باعث کھیل کا پہلا دن شدید متاثر ہو رہا ہے۔

بارش سے پہلے دن کا کھیل لنچ کے وقفے کے بعد شروع ہوا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش کپتان اینڈریو سٹراؤس تیرہ رنز بنا کر محمد آصف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو اسٹراؤس

جب میچ بارش کے باعث روکا گیا تو اوپنر بیٹسمین الیسٹر کوک دس جبکہ جوناتھن ٹراٹ آٹھ رنز پرناٹ آؤٹ تھے۔ کھیل کے آغاز پر ہی محمد عامر کی ایک عمدہ گیند پر تھرسلپ کی پوزیشن میں کھڑے عمر اکمل نے کوک کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی کوک کو ایک چانس ملا تھا، جس کے بعد انہوں نے سنچری سکور کی تھی۔

اوول ٹیسٹ کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ انگلش ٹیم بھی وہی ہے، جسے اس میچ میں شکست ہوئی تھی۔

سیریزمیں اس وقت انگلینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ اگر پاکستان یہ ٹیسٹ میچ جیت جاتا ہے تو وہ یہ سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: گوہر نذیر گیلانی

DW.DE

اس کیٹیگری سے مزید