اسلام آباد میں جاری دو روزہ پاکستان ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کا پیر کو آخری دن تھا، جس میں سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں کے علاوہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔ (15.11.2010)
پاکستان نے قدرے بہتر آمدنی رکھنے والے شہریوں پر ’فلڈ ریلیف سرچارج‘ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تین لاکھ روپے یا اس سے زائد سالانہ آمدنی رکھنے والوں کو آئندہ چھ ماہ تک یہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ (11.11.2010)
پاکستان میں ملکی تاریخ کے سب سے تباہ کن سیلاب کے کئی ملین متاثرین کو اگلے دو برس تک انسانی بنیادوں پر امداد کی اشد ضرورت ہو گی۔ (02.11.2010)
جرمنی کے ایک ماہر تعمیرات نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے مٹی سے بنے کم لاگت والے ایسے ماحول دوست گھر متعارف کروائے ہیں، جو سیلاب زدہ دیہی علاقوں میں انتہائی قلیل مدت میں آسانی سے تعمیر کئے جا سکتے ہیں۔ (31.10.2010)
اِس موسمِ گرما میں پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ اِس طرح کی آفات کو روکنے کے لئے جس قسم کے ماہرین، جتنے زیادہ پیسے اور جس مہارت اور علم کی ضرورت ہوتی ہے، وہ پاکستان کے پاس نہیں ہے۔ (08.10.2010)
یورپی یونین پاکستان کے لئے تجارتی رعایتوں کے منصوبے کا اعلان آج کر رہی ہے۔ اس منصوبے سے ٹیکسٹائل سمیت متعدد پاکستانی مصنوعات کو فائدہ پہنچے گا اور اس کی برآمدات میں سالانہ دس کروڑ یورو کے اضافےکا اندازہ لگایا گیا ہے۔ (07.10.2010)
پاکستانی تاریخ کے بد ترین سیلاب کے بعد ملک میں کئی ملین متاثرین کی مختلف طریقوں سے مدد کرنے والوں میں یورپ، امریکہ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں چالیس سے زائد ملکوں کے امدادی کارکن شامل ہیں۔ (25.09.2010)
اقوام متحدہ کی رکن ریاستیں اب تک حالیہ تباہ کن سیلابوں سے بری طرح متاثر ہونے والے ملک پاکستان کی مدد کے لئے کُل قریب 616 ملین ڈالر کی امداد کے وعدے کر چکی ہیں۔ (26.09.2010)
پاکستان میں یہ تاثر تقویت پکڑتا جا رہا ہے کہ حکمران جماعتیں سیلاب زدگان کیلئے چلائی جانے والی ابلاغی مہم کو اپنی اور اپنے رہنماوں کی ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔ (23.09.2010)
پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کی ایک بڑی تعداد ، کمزور حکومت کے لئے نئے مسائل کھڑے کر سکتی ہے۔ حالیہ سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد حکومت کو ایک خطیر رقم کی ضرورت ہے۔ (23.09.2010)
پاکستان کے فنکاروں نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے اپنے شاہکار فن پارے فروخت کے لئے پیش کر دئے ہیں۔ الحمرا آرٹس سینٹر میں ہونے والی فن کے ان نمونوں کی پانچ روزہ نمائش کا نام ’آرٹ فار لائف‘ رکھا گیا ہے۔ (22.09.2010)
یورپی یونین نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو تجارتی بنیادوں پر امداد کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کو برسلز میں ایک معاہدہ بھی طے پا گیا ہے جبکہ اس کی تفصیلات آئندہ ماہ طے کی جائیں گی۔ (17.09.2010)
پاکستان میں متاثرین سیلاب کو پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی مناسب سہولیات مہیا کرنے والی امدادی تنظیموں کے گروپ (واش) کا کہنا ہے کہ 70 فیصد سیلاب زدگان کو ابھی تک پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہوئی۔ (14.09.2010)
صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں متاثرین سیلاب کے لیے امداد کے نام پر فراہم کی گئی اپنی میعاد کے حوالے سے ناقابل استعمال دوا کی فراہمی کی اطلاع ملتے ہی صوبائی حکومت اور محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ (14.09.2010)
ایک جرمن غیر سرکاری امدادی تنظیم بلوچستان پہنچنے والی پہلی امدادی تنظیم ہے جس کی میڈیکل ٹیم کی ایک ڈاکٹر کے مطابق ان علاقوں میں انتظامیہ کا کوئی وجود ہی نہیں۔ اس لئے مرنے والوں کی تعداد کا کہیں اندراج نہیں کیا جا رہا۔ (14.09.2010)
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب کو اب چھ ہفتے گزر چکے ہیں۔ تاہم ملک کے شمالی حصے میں تباہی پھیلانے کے بعد یہ قدرتی آفت صوبہ سندھ میں ابھی بھی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔ (13.09.2010)
صاف پانی کی قلت کے سبب جہاں معدے کی بیماریاں اور دیگر عفونت پھیل رہی ہے وہاں آنکھوں کی بیماری بھی ایک سے دوسرے شخص تک تیزی سے منتقل ہو رہی ہے۔ آنکھوں کی بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے کون سی احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔ (13.09.2010)
صاف پانی کی قلت کے سبب جہاں معدے کی بیماریاں اور دیگر عفونت پھیل رہی ہے وہاں آنکھوں کی بیماری بھی ایک سے دوسرے شخص تک تیزی سے منتقل ہو رہی ہے۔ (13.09.2010)
سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لئے یورپی یونین کی جانب سے تجارتی بنیادوں پر امداد متوقع ہے، جس کا اعلان آئندہ ہفتے اس حوالے سے برسلز میں ہونےو الے خصوصی اجلاس میں کیا جا سکتا ہے۔ (12.09.2010)
یورپی یونین کے حکام نے امید ظاہر کی ہے یونین پاکستان کوعارضی طور پر ٹیکسوں میں چھوٹ دے سکتی ہے تاکہ وہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پا سکے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے یونین کی سمٹ کےدوران متوقع ہے۔ (10.09.2010)
پاکستان میں سیلاب کی صورت حال میں دی جانے والی ہنگامی امداد کے بعد یورپی یونین کے اکابرین اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی جدوجہد میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان بھی تجارتی روابط میں یونین سے رعایتوں کا طلبگار ہے۔ (10.09.2010)
مسلمانوں کے لئے عیدالفطر خوشی کا ایک تہوار ہے۔ تاہم پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد وہاں متاثرہ علاقوں میں عید کی خوشیاں خواب بن کر رہ گئی ہیں۔ (09.09.2010)
پاکستان میں ہزاروں متاثرینِ سیلاب مختلف مقامات پر کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ سرکاری سطح پر لگائے گئے کیمپوں اور اور غیرسرکاری تنظیموں کے کیمپوں کا فرق واضح ہونا شروع ہوگیا ہے۔ (09.09.2010)
دورہ پاکستان کے دوران ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے نوشہرہ کے کھنڈر نامی علاقے میں واقع متاثرین کیمپ کادورہ کیا۔ اس دوران وزیراعظم کی مشیرعاصمہ عالمگیر اور دیگر پاکستانی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ (08.09.2010)
ہالی وڈ کی ادا کارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلابوں کے نتیجے میں ہونےبربادی جیسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ (08.09.2010)
ہالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ انجلینا جولی آج پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ اپنے چوبیس گھنٹے کے دورے کے دوران وہ کئی متاثرہ علاقوں میں سیلاب ذدگان سے ملاقات بھی کریں گی۔ (07.09.2010)
پاکستان میں سیلاب کے بعد کی صورت حال بہت ہی زیادہ پریشان کن تصویر پیش کر رہی ہے۔ یورپی یونین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نومبر میں پاکستان کے لئے ڈونر کانفرنس کا انعقاد ممکن ہے۔ (08.09.2010)
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اضافی مالی وسائل کی ضرورت پڑے گی۔ عالمی ادارے کے مطابق متاثرینِ سیلاب کو خوراک، صاف پانی، دوائیں اور چھَت فراہم کرنے کے لئے مزید رقوم ناگزیر ہوں گی۔ (07.09.2010)
پاکستانی حکام کی طرف سے اتوار کے روز بھی جنوبی صوبے سندھ میں ایک اور قصبے کو سیلابی ریلوں سے بچانے کی کوششیں جا ری رہیں۔ (05.09.2010)
پنجاب کے گورنر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ اتبدائی تخمینے کے مطابق صرف صوبہ پنجاب میں سیلاب سے ہونے والا نقصان تین ارب ڈالر سے زیادہ ہے ۔ (04.09.2010)
پاکستان نے سیلاب کے تناظر میں پانچ فیصد فلڈ ٹیکس لگانے کاعندیہ دیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان اسرار رﺅف نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ حکومت سرچارج نافذ کرناچاہتی ہے، جس سے 138 ارب روپے کے اضافی محاصل جمع ہوں گے۔ (03.09.2010)
اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے خبر دار کیا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے ہنگامی اقدامات نہ کئے گئے تو بڑی تعداد میں لوگ ہمسایہ ملک ایران ہجرت کرسکتے ہیں۔ (03.09.2010)
اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کے حالیہ سیلابوں سے آنے والی تباہ کاریوں کے نتیجے میں اب تک لگائے جانے والے اندازوں سے کہیں زیادہ نقصانات ہوئے ہیں۔ (02.09.2010)
یورپی یونین کی انسانی امداد کی کمشنر کرسٹالینا گیورگی ایوا حال ہی میں پاکستان کے دورے سے لوٹی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں اور متاثرین کی صورتحال کے بارے میں یورپی پارلیمانی کمیشن کے سامنے تفصیلات بیان کیں۔ (01.09.2010)
پاکستان کے بد ترین سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں میں انٹر نیٹ بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ متاثرین سیلاب کی مدد میں مصروف سرکاری اور غیر سرکاری ادارے انٹر نیٹ پر سیلاب کے حوالے سے موجود معلومات سے بھرپور مدد لے رہے ہیں۔ (31.08.2010)
پاکستانی تاریخ کا بدترین سیلاب ملک بھر میں تباہی پھیلاتا ہوا اب ملک کے جنوبی علاقوں میں پہنچ گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے لوگ اس سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے محفوظ اور اُونچے علاقوں کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔ (31.08.2010)
سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے رات دن ریلیف میں مصروف پاکستانی فوجی اہلکاراورامدادی کارکنوں کے لئے گزشتہ اتوارایک مشکل دن تھا۔ صوبے سندھ کے شہر ٹھٹھ کو سیلاب کے خطرات سے بچانے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ (30.08.2010)
جنوبی پاکستان میں صوبہ سندھ کے حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ کئی روزہ کوششوں کے باوجود بھی سجاول شہر سیلابی پانی میں ڈوبنے سے نہیں بچایا جا سکا۔ اس وجہ سے مادی تباہی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ (29.08.2010)
پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ابھی حال میں جرمنی کے ایک ٹی وی چینل نے آٹھ ملین یورو جمع کئے اور اب ایک جرمن ترک امدادی تنظیم ’ہُوفننگس فنُکے‘ نے پاکستان کے سیلاب زدہ افراد کے لئے60 ٹن امداد جمع کی ہے۔ (29.08.2010)
برطانیہ کی معروف غیر سرکاری تنظیم Oxfam نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر نو کے لئے بھی امداد پر غیر معمولی زور دیا ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ تعمیر نو میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ (29.08.2010)
امریکہ کی مرکزی تجارتی لابی نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کے لئے اوباما انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ کانگریس سے اُس بل کو پاس کرایا جائے، جس کے تحت مخصوص پاکستانی مصنوعات کی ڈیوٹی فری درآمدات کی اجازت مل سکے۔ (28.08.2010)
پاکستان میں حالیہ شدید سیلابوں کے بعد ملک کے بہت سے علاقوں میں پانی کی سطح بتدریج کم ہو نے کی اطلاعات ہیں مگر جنوبی صوبہ سندھ میں حکام ابھی تک دو قصبوں کو سیلابی تباہی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (28.08.2010)
سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستان کے زیادہ تر حصے کو متاثرکیا ہے تاہم جہاں سب سے زیادہ انسانی جانیں صوبہ خیبرپختونخوا میں ضائع ہوئیں وہیں اب امدادی سامان تک رسائی کے معاملے میں بھی اس صوبے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ (27.08.2010)
یورپی ملکوں میں پاکستان میں سیلابی متاثرین کی مدد کے جذبے میں بڑی شدت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جمعرات اور جمہ کی درمیانی شب جرمنی اور ہالینڈ میں خصوصی ٹیلی وژن پروگراموں میں عوام نے مجموعی طور پر قریب 24 ملین یورو عطیہ کئے۔ (27.08.2010)
سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سرکاری اور غیر سرکاری ادارے اپنے اپنے انداز میں کام کر رہے ہیں لیکن 'اخوت پاکستان' نامی ایک غیر سرکاری پاکستانی تنظیم نے متاثرین کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرنے کیلئے ایک انوکھا منصوبہ تیار کیا ہے۔ (27.08.2010)
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔ (27.08.2010)
پاکستان اپنے سیلاب زدگان کے لئے مزید مالی معاونت حاصل کرنے کی غرض سے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے IMF سے مذاکرات کر رہا ہے، جس میں اب پاکستان کے وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہ بھی شریک ہو گئے ہیں۔ (27.08.2010)
پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب ملک کے چاروں صوبوں میں تباہی پھیلاتا ہوا اب جنوبی صوبہ سندھ تک پہنچ گیا ہے۔ ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو تباہ کرتا ہوا ٹھٹھہ، بدین اور سجاول شہرتک پہنچ چکا ہے۔ (26.08.2010)
اقوام متحدہ، امدادی ایجنسیوں اور ڈونر ممالک کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کےلئے امداد دینے کا عمل بدستور جاری ہے۔ تاہم دوسری جانب پاکستان کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین ابھی تک امداد نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ (26.08.2010)
امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غیر ملکی امدادی کارکنان کو طالبان کی طرف سے ممکنہ حملوں کا خدشہ ہے۔ دوسری طرف صوبہ سندھ میں نئے سیلاب کے خطرے کے تحت امدادی کاموں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ (26.08.2010)
پاکستان کے حالیہ سیلابوں سے 20 ملین انسان متاثر ہوئے ہیں۔ وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔ ہزاروں افراد کو جلدی بیماریوں، اسہال اور دیگر عارضوں کا سامنا ہے۔ لوگوں کی پژمردگی اور پریشانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ (25.08.2010)
پاکستان میں دیگر سیلابی تباہ کاریاں کے ساتھ ہی صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے کئی زمینی بارودی سرنگیں بھی سیلابی پانی کے ساتھ بہہ کر ملک کے نشیبی علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔ (25.08.2010)
کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی زد میں پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ کے عوام اب ناگہانی آفت، حالیہ سیلابوں کی تباہ کاریوں کا شکار۔تاہم یہ اپنی عزت نفس مجروح نہیں کرنا چاہتے۔ بخت زمان کا انٹرویو (24.08.2010)
پاکستان میں تاریخ کے بد ترین سیلاب نے جہاں انسانوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، وہاں یہ سیلاب فطری اور قدرتی ماحول کیلئے بھی شدید خطرات کا باعث بن رہا ہے۔ ماہرین کے خیال میں یہ سیلاب عالمگیر موسمیاتی تبدیلیلوں کا نتیجہ ہے۔ (13.08.2010)
بھارتی زیر انتظام کشمیر میں بھی سیلاب نے تباہی پھیلا دی ہے۔ وہاں اب تک سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور متعدد متاثرین بدستور لاپتہ ہیں۔ وادی میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ (07.08.2010)
ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں صدر آصف علی زرداری کے سرکاری دورہ برطانیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ (07.08.2010)
پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی شدید سیلاب کا سامنا کررہا ہے۔ مزید بارشوں سے صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ ابھی تک خیبر پختونخوا صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ (07.08.2010)
پاکستان تاریخ کی بد ترین سیلابی صورت حال سے گزر رہا ہے۔ نہروں میں شگاف اور دریاؤں کے بندوں کو توڑنے پر جنوبی پنجاب کے عوام شدید تحفظات رکھتے ہیں۔ وہ اس بابت عدالتی تحقیق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ (06.08.2010)
وزیر اعظم پاکستان کے آبائی علاقے جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریاں، انسانی المیے کا روپ دھارتی جا رہی ہیں۔ (06.08.2010)
پاکستان میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں مچی تباہ کاریوں کے بعد متعدد متاثرین کو اشیاء خورد و نوش، ضروری ادویات اور دیگر ضروری سامان کی زبردست قلت کا سامنا ہے۔ (05.08.2010)
خیبر پختونخوا میں 9 روز سے سیلاب میں گھرے سینکڑوں متاثرین حکومتی بے حسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومتی طرزِ عمل پر احتجاج کرنے والے متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت اشیائے ضرورت فراہم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو رہی ہے۔ (04.08.2010)
سیلاب پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کے شمال مغربی علاقوں میں تباہی مچا رہا ہے۔ اس سیلاب سے اب تک 15 سو افراد ہلاک جبکہ 35 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ (04.08.2010)
بین الاقوامی تنظیم ریڈکراس کے ایک ترجمان کرسٹیان کارڈن کے مطابق گزشتہ ہفتے سے اب تک بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے پاکستان میں 15 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امدادی کارکنوں کو خدشہ ہے کہ یہ تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔ (03.08.2010)
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدترین سیلاب کے نیتجے میں نو لاکھ 80 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں 25 لاکھ افراد متاثر ہو ئے ہیں۔ (02.08.2010)
پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے پندرہ لاکھ افراد کی مشکلیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے پندرہ سو تک پہنچ چکی ہے جبکہ تعفن اور گندگی کے سبب وبائی امراض کے پھوٹ پرنے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے جا رہے ہیں۔ (02.08.2010)
پاکستان میں گزشتہ کئی عشروں کے شدید ترین سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اتوار کی شام تک 1,100 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی تھیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ مرنے والوں کی تعداد 1,300 سے بھی زیادہ بتا رہے ہیں۔ (02.08.2010)
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک ہزار سے زائد افراد سیلابی ریلوں اور موسلادھار بارش سے جڑے واقعات میں اپنی جانیں گنواں بیٹھے ہیں۔ (01.08.2010)
شمال مغربی پاکستان میں امدادی ٹیمیں اُن ہزارہا انسانوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں، جو ملک کی حالیہ تاریخ کے بدترین سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد نو سو سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ (01.08.2010)
پاکستان میں آئے حالیہ سیلاب سے لگ بھگ دس لاکھ افراد متاثر اور آٹھ سو سے زائد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بیشتر متاثرین تک اب بھی ہنگامی امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔ (31.07.2010)
پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا میں سیلابوں کے باعث جمعے کی شام تک ہلاک شدگان کی تعداد 350سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ یہی سیلاب پورے ملک میں 400 سے زیادہ شہریوں کی جان لے چکے ہیں۔ (30.07.2010)
خبررساں ادرے 'اے پی' نے پاکستانی حکام اور امدادی اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ مون سون کی شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابوں سے پاکستان بھر میں گزشتہ تین دنوں کے دوران کم از کم 313 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ (30.07.2010)
مصری حکام غير ملکی غير حکومتی تنظيموں کے خلاف تحقيقات کر رہے ہيں۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ ملکی معاملات ميں مداخلت کر رہی ہيں۔ ايک مصری وزير نے کہا کہ مبارک حکومت کے خاتمے ميں غير ملکی سازش کا ہاتھ تھا۔
پاکستان میں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دہشت گردی کے الزام میں زیر حراست سات قیدیوں کو پیش نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
غزہ میں موجود حماس رہنماؤں نے الفتح کے ساتھ ہونے والے مفاہمتی معاہدے کو چیلنج کر دیا ہے۔ اس معاہدہ پر حماس کے جلا وطن سربراہ خالد مشعل اور فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے دستخط کیے تھے۔
ڈوئچے ویلے شعبہء اردو نےجنوری کے مہینے میں بھی اپنے سامعین اور انٹرنیٹ صارفین کے لیے ریڈیو پر ایک انعامی مقابلے کا اہتمام کیا ہے، جس میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔