1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بنڈس لیگا کا تیرھواں میچ ڈے مکمل

جرمنی میں قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے تیر ہویں میچ ڈے کے تمام میچ مکمل ہو گئے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر لیور کوزن بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

بائر لیورکوزن کے خلای گول کرنے پر بائرن میونخ کے کھلاڑی

جرمنی میں قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے تیر ہویں میچ ڈے کے بقیہ دو میچ بھی اتوار کو کھیلے گئے۔ ہفتہ کے دِن اِس میچ ڈے کے نو میں سے سات میچ پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔

مسلسل کئی ہفتوں تک پہلی اور پھر دوسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم ہیمبرگ اب پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اتوار کو بوخم کلب نے ہیمبرگ کی ٹیم کو ایک گول سے ہرا کر ایک اور اپ سیٹ کیا۔ ہیمبرگ اِس ہفتے پانچویں پوزیشن پر ہی رہے گی۔ لیور کوزن ے اپنا میچ بائرن میونخ کے ساتھ ایک ایک گول سے برابر کھیل کر ایک پوائٹس حاصل کر کے ہفتہ کے دِن کھو جانے والی پہلی پوزیشن پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ بریمن کی ٹیم کی دوسری پوزیشن ہے۔

نیورمبرگ کے پیئرکلوگے گول اسکور کر رہے ہیں

اِن میچوں میں سب سے حیران کُن کارکردگی بریمن کلب کی ٹیم نے پیش کی، جب اُس نے فرائی برگ کی ٹیم کو چھ گول سے شکست دی۔ اِس میچ میں فرائی برگ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

تیرہویں میچ ڈے میں دفاعی چیمپیئن وولفس برگ کو بھی شکست ہوئی ہے۔ نیورمبرگ نے اسے دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ نیورمبرگ کی ٹیم بنڈس لیگا میں کوئی مضبوط ٹیم تصور نہیں کی جاتی لیکن اِس کی جیت نے وولفس برگ کو ٹاپ فائیو سے نکال باہر کیا ہے۔ اِس شکست کے بعد وولفس برگ کی موجودہ پوزیشن آٹھویں ہے۔ نیورمبرگ کی ٹیم کو چودہویں پوزیشن حاصل ہے۔ نیورمبرگ اور وولفس برگ کا میچ وقفے تک بغیر کسی گول سے برابر تھا اور دوسرے ہاف میں کل پانچ گول ہوئے اور جیت نیورمبرگ کے حصے میں آئی۔

گول اسکور کرنے پر شالکے کے کھلاڑیوں کی خوشی

دوسری جانب دفاعی چیمپیئن وولفس برگ کے گزشتہ سال کے کوچ فیلکس میگاتھ کی ٹیم شالکے کی کارکردگی میں ایک استحکام ہے اور وہ تسلسل سے اوپر کے مقام کی جانب بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ تیرہویں میچ ڈے کے شیڈیول میچ کے بعد شالکے کلب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے مقام پر ہے۔ اُس کے پوائنٹس کی تعداد پچیس ہے اور اگلے ہفتے کسی اپ سیٹ پر وہ پہلی پوزیشن سنبھال سکتی ہے۔ شالکے نے ہینوور کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ شالکے کلب کی کارکردگی میں تسلسل سے فٹ بال کھیل کے مبصرین خاصے متاثر ہیں اور وہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ شالکے اِس سیزن کی فاتح کے طور ابھر سکتی ہے۔ یہ ایک سوال ہے جو بنڈس لیگا میں گردش کر رہا ہے۔

ہفتہ کو کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں ہوفن ہائیم کلب نے کولون ٹیم کو چار گول سے ہرایا۔ کولون کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ ہوفن ہائیم کی پوائٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن ہے۔ فرینکفرٹ اور مؤنشن گلاڈ باخ کا میچ بھی دلچسپ تھا اور مؤنشن گلاڈ باخ کلب کو ایک گول سے کامیابی ہوئی۔ شٹٹ گارٹ اور ہیرتھا برلن کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اسی طرح ڈارٹمنڈ اور مائنز کلبوں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بھی بغیر کسی گول سے برابری پر ختم ہوا۔ مائنز کلب کی چھٹی اور بائرن میونخ کی ساتویڈں پوزیشن ہے۔

رپورٹ : عابد حسین

ادارت : ندیم گل

DW.DE

اس کیٹیگری سے مزید