ڈویچے ویلے شعبہ اردو کے قیام کو پینتالیس سال مکمل ہو گئے ہیں۔ چودہ اگست سن 1964ء کو قیام میں آنے والے اس اردو شعبے نے عالمی اور بالخصوص پاکستانی سیاسی، سماجی اور اقتصادی منظر نامے پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔ (14.08.2009)
ڈوئچے ویلے کا شعبہ اردو 45 سال قبل قائم کیا گیا تھا۔ اس وقت یہ شعبہ 30، 30 منٹ دورانیے کے تین اردو پروگرام روزآنہ نشر کرتا ہے۔ (13.08.2009)
ڈوئچے ویلے دنیا بھر میں اردو بولنے اور سمجھنے والے افراد میں اپنی غیر جانبدارانہ صحافتی روایات اور با اعتبار ذریعہ معلومات ہونے کے باعث ایک منفرد حیثیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ (13.08.2009)
ڈوئچے ویلے جرمنی کا بیرونی دنیا کے لئے وہ نشریاتی ادارہ ہے جو دن بھر کئی زبانوں میں اپنی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نشریات پیش کرتا ہے۔ ڈوئچے ویلے کے سامعین اورناظرین اسے وائس آف جرمنی کے نام سے بھی پکارتے رہے ہیں۔ (13.08.2009)
ڈوئچے ویلے بون سے خوبصورت انعامات جیتیے، ہفتے میں پانچ دن، پانچ مختلف انعامات!
اس مقابلے کا اہتمام اکتوبر کے مہینے میں کیا گیا تھا۔ انعام جیتنے والوں کو تحریری اطلاع دی جا چکی ہے اور ان کے انعامات بھی انہیں ارسال کیے جا چکے ہیں۔
ہمارے فیس بک پیج پر ماحولیاتی آلودگی سے متعلق جس انعامی مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا، اس میں صارفین کی بڑی تعداد نے بڑے جوش وجذبے سے حصہ لیا اور ہمیں بہت سی دلچسپ تحریریں اور اچھے خیالات پڑھنے کو ملے۔
ڈوئچے ویلے شعبہء اردو نےجنوری کے مہینے میں بھی اپنے سامعین اور انٹرنیٹ صارفین کے لیے ریڈیو پر ایک انعامی مقابلے کا اہتمام کیا ہے، جس میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔