1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

آپ کی بات آپ کے ساتھ

آج کا خط

قابل احترام سائرہ حسن اینڈ عاطف بلوچ، السلام علیکم! آپ کیسے ہیں۔ امید ہے کہ آپ سب دوست بالکل خریت سے ہوں گے۔ میں ڈیسینٹ لسنرز کلب کا صدر ندیم بٹ ضلع حافظ آباد پنجاب پاکستان سے آپ سے مخاطب ہوں۔

سامعین کی ڈھیروں تحریریں

قابل احترام سائرہ حسن اینڈ عاطف بلوچ، السلام علیکم!

آپ کیسے ہیں۔ امید ہے کہ آپ سب دوست بالکل خریت سے ہوں گے۔ میں ڈیسینٹ لسنرز کلب کا صدر ندیم بٹ ضلع حافظ آباد پنجاب پاکستان سے آپ سے مخاطب ہوں۔ آج میں کافی دنوں بعد لکھ رہا ہوں لہذٰا سوری۔ مگر پروگرام سے باقاعدہ جڑا ہوا ہوں۔ اردو پروگرام اور ڈوئچے ویلے کا بہت بڑا دیوانہ ہوں۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتاتا چلوں کہ میری ریڈیو جرمنی سے دوستی بہت پرانی ہے۔ تقریباًچودہ سال ہو گئے ہیں، مجھے جرمنی کو خط لکھتے ہوئے!

ندیم بٹ کی طرف سے بھیجا گیا ایک خوبصورت خط

باقی ڈوئچے ویلے اردو سروس آج کل پاکستان میں تو انتہائی مقبول ہے اور آپ بہت زبردست پروگرام پیش کر رہے ہیں۔ ہم اور ہمارے کلب کے سبھی ممبران اس بات سے متفق ہیں کہ اردو سروس کے تمام پروگرام بہت ہی بہتر انداز اور خصوصی توجہ کے ساتھ پیش کئے جا رہے ہیں۔ اِن میں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی نہیں۔ تیرہ مارچ کو صبح کی مجلس سنی، جس میں کشور مصطفےٰ نے "شانہ بشانہ" میں جرمن میں منعقد ہونے والی خواتین کی فٹبال کی عالمی چمپئین شپ کے بارے میں تفصیلات پیش کیں، جو ہمیں بہت پسند آئیں اور ہماری معلومات میں اضافہ ہوا۔

چودہ مارچ کو پروگرام ’’آپ کی محفل‘‘ بھی ہمیں صبح ہی صبح پیار بھرے خطوط، ای میلز اور اپنی میٹھی دلچسپ باتوں سے فریش کر گیا۔ کیونکہ عاطف آج آنے والے خطوط یعنی لسنرز کو چائے پانی بھی پوچھ رہے تھے اور ہمیں افسوس ہے کہ ہمیں آپ نے خالی پانی یا پھر"ستو" بھی نہیں پوچھے۔ ارے کیا کہا آپ کو"ستو" کا نہیں پتا تو سائرہ جی سے پوچھ لیں۔

صدر ڈیسینٹ لسنرز کلب

ندیم بٹ، پیپل سٹریٹ

جلالپور روڈ، حافط آباد، پنجاب پاکستان

اس کیٹیگری سے مزید