ہمارا ہفتہ وار پروگرام دھنک یورپی، خاص طور سے جرمن ثقافتی تنوع کے بارے میں تازہ ترین معلومات سے بھرپور ہوتا ہے۔
کثیر النوع ثقافتی رنگوں سے سجنے والے اس پروگرام دھنک میں یورپی خاص طور سے جرمن آرٹ، موسیقی، فلم اور ادب کی دنیا سے متعلق معاومات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے آپ یورپ اور جرمنی کی اہم ادبی اور ثقافتی شخصیات اور یہاں کی حسین وادیوں اور قابل دید مقامات سے آشنائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پروگرام کہکشاں میں یورپی اور پاکستانی ثقافتوں کے مابین قدر مشترک تلاش کرنے کی بھی کوشش کی جاتی ہے۔