آپ کی بات آپ کے ساتھ
آپ نے کہا ، ہم نے سنا
آپ کی آرا ءکا شکریہ، اور آپ کی آرا ء سے ہی ہم اپنے پروگراموں کو مزید عمدہ اور بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس لئے آپ اپنی رائے ہم تک پہنچاتے رہیں۔ آپ اپنی آرا ءکو یہاں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
- سنبھل یو پی بھارت، محمد یونس خان ، اردو پروگرام روزانہ سنتا ہوں ۔ریسپشن خراب رہی بہت کوفت ہوئی پروگرام واضح سنائی دے اس جانب توجہ دیجئے۔
- سیتا پور بھارت ، عارف علی انصاری ، ڈوئچے ویلے اردو سروس کا روانہ کردہ پروگرام شیڈول ملا اس پر شعبہ اردو کی تصویر دیکھ کرخوشی ہوئی اور اس سے یہ بھی مجھے اندازہ ہوا کہ شعبہ اردو نے مجھے بھلایا نہیں۔ویسے آپ کی اطلاع کے لئے ،میں بھی اردو نشریات سننا کبھی نہیں بھولتا۔ شعبہ اردو کو میری طرفسے سلام پہنچا دیجئے۔
- جھاڑکھنڈرانچی بھارت ، محمد ممتاز شکیل ۔ جھاڑکھنڈ میں میں اردو سروس کی نشریات بڑی مشکل سے ملتی ہیںسوئی گھماتے گھماتے وقت ختم ہو جاتا ہے ۔کیا کروں!
- ستلج ریڈیولسنرز اینڈ رائٹرز کلب ایس عبدالغفور قیصر بہاولنگرپاکستان، امجد علی کی پیشکش پروگرام کہکشاں میں فلمی دنیا کے بارے میں سال بھر کا جائزہ پسند آیا اور گذشتہ دو پروگرام آپ کی محفل مقبول ملک اور سائرہ حسن کے ساتھ خوب تھا ۔میرے خط پروگرام میں کیوں شامل نہیں کیے جاتے ؟خبریں ، تبصرے اور نئی دھلی۔ اسلام آباد اور پشاور سے رپورٹیں بے حد عمدہ اور گرما گرم ہوتی ہیں۔
- سجاوید اختر فیض الحسن ،ماﺅ ناتھ بھنجن بھارت ،کلب کا نام اب Educational Website Alliance رکھ دیا گیا ہے ایسا اس لئے کیا گیا ہے کہ اب ڈوئچے ویلے کی اردو نشریات ہم ریڈیو کی بجائے انٹرنیٹ پر سنتے اور ویب سائٹ پر پڑھتے بھی ہیں۔ریڈیو کے ساتھ ساتھ اب انٹرنیٹ سے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ایک شکایت ہے کہ آپ ہماری ای میل کا جواب نہیں دیتے۔
- کمالیہ پاکستان ،محمد یونس ،نصیر،محمدشعیب، محمد ارشد،محمد شعیب، محمد عابد، محمد خالد، بیسٹ سٹار ریڈیو لسنرز کلب ۔ ہم آپ کی نشریات پچھلے پانچ سال سے باقاعدگی سے سن رہے ہیںاورخلوص بھرے خط بھی ارسال کرتے رہتے ہیںلیکن آپ ہمارے خط پروگرام میں شامل کرنے کی بجائے ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیتے ہیں۔آپ کے سبھی پروگرام اچھے ہیں مگر پروگرام آپ کی محفل ہم سب اراکین کو بہت اچھا لگتا ہے۔نشریات اتنی صاف سنائی دے رہی ہیں جسیے کوئی مقامی ریڈیو ہو۔
- پاک پنجاب شارٹ ویو کونسل، روبینہ روبی ناز آدم پور پاکستان ،ڈوئچے ویلے کے پروگراموں سے برسوں سے فیضیاب ہو رہی ہیں ۔آپ نے لاہور پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا کیا مجھے بھی آپ سے ملنے کی اجازت مل سکتی ہے ۔پروگرام آپ کی محفل سامعین کا پسندیدہ پروگرام ہے ۔ہمیں بھی اس میں شامل کر لیا کریں۔سائرہ صاحبہ پروگرام کے اختتام پر جو پیغام دیتی ہیں وہ ہمارے لئے ایک روشنی کے مینارکی طرح ہے بات صرف عمل کی ہے۔
- رابعہ بتول انجینرنگ یونیورسٹی فیصل آبادپاکستان،مظفر گڑھ میں رہتی ہوں۔ریڈیو سننا میرا مشغلہ ہے،مظفرگڑھ میں خواتین کے کلب بہت کم ہیں۔والد صاحب کی جاب کی وجہ سے ہم ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل ہوتے رہتے ہیں میں نے اپنے انکل کا پوسٹ بکس کاپتہ لکھا تھا ۔میں نے کئی بار آپ کو میل کی مگر نہ جانے میری ای میلز کا کیا ہوا ۔اور ابھی تک ہمیں اردو سروس سے کوئی ریڈیو بطور انعام نہیںملا۔امید ہے اس سال ہم بھی پرائز حاصل کر سکیں گے۔
- محمد ابرار قریشی سہالہ پاکستان ، جرمنی کے بارے میں معلومات، حالات حاضرہ، اور جرمن کورس میں بہت دلچسپی لیتا ہوں۔اگر مجھے جرمنی کے بارے میں کچھ معلوماتی لٹریچر کریں آپ کی بہت مہربانی ہوگی ۔
- ٹگر ریڈیو لسنرز کلب خق نواز ٹگر گھوٹکی پاکستان ، آپ کی نشریات ایک بہت عرصے سے سن رہا ہوں اور ڈوئچے ویلے سننا میرا معمول او ر یہ میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے آپ کے پروگراموں سے میری نالج میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ہمارے لسنرز کلب نے پاکستان میں بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی ڈوئچے ویلے سے متعارف کروایا ہے۔ ڈوئچے ویلے ہمارا دل و جان ہے۔ میں آپ کی وساطت سے اپنے دوست رفیع اللہ مندو خیل، جو زوب بلوچستان میں رہتے ہیں کو بہت بہت سلام پہنچانا چاہتا ہوں.