1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

آپ کی بات آپ کے ساتھ

آپ نے کہا

آپ بھی ہمیں خط، ای میل یا ایس ایم ایس بھیجیں تاکہ ہم آپ کی تحریر بھی اپنی ویب سائیٹ پر شائع کریں اور سامعین آپ کی آرا کو جب بھی چاہیں ہماری ویب سائیٹ پر پڑھ سکیں۔ کیونکہ سب کچھ آپ کے لئے ہی تو ہے

آپ بھی کہیں!

  • پاکستان کے حالات و معاملات کی اچھی کوریج کرنے پر اور اتنے اچھے پروگرام پیش کرنے پرمیں اردو سروس کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عطاالوحید، پاکستان
  • میں آپ کا پرانا سامع ہوں دن بدن آپ کے پروگراموں کا معیار زبردست ہوتا جا رہا ہے تبصرے اپنی مثال آپ ہیں۔مجھے نئے سال کا کیلنڈر ارسال کر دیں شکریہ۔ عارف قریشی . ٹنڈو محمد خان سندھ پاکستان ،
  • میں آپ کا باقاعدہ سامع ہوں اور ڈوئچے ویلے کے تمام پروگرام مجھے بہت پسند ہیں۔مجھے نئے سال کا کیلنڈر ارسال کر دیں شکریہ۔ لاڈو داس بھیل سانگھڑ ، سندھ، پاکستان
  • میں آپ کا پرانا اور مستقل سامع ہیں مجھے آپ کے نشر کردہ سب پروگرام بہت پسند آتے ہیں خصوصاً آپ کی محفل اور اس میں عاطف کاا نداز بیان بہت ہی پر کشش ہوتا ہے۔ ماسٹر سید اعجاز علی ۔ بور گاوں ¾منجو، بھارت
  • ڈوئچے ویلے اردو سروس کے تمام پروگرام بہت ہی معلوماتی اور دلچسپ ہوتے ہیں مگر پروگرام مشرق و مغرب، تحقیق کی نئی راہیں،کہکشاں،جرمنی اور یورپ کے شب و روز ،شانہ بشانہ اور آپ کی محفل میرے پسندیدہ پروگرام ہیں۔میں شام کی نشریات بڑے شوق سے سنتا ہوں کیونکہ ان میں مجھے بہت معلومات ملتی ہیں۔ اعجاز انصاری جھنگ لسنرز کلب ۔ پاکستان
  • ایک تفصیلی خط سپرد ڈاک کیا لیکن آپ کی محفل میں شامل نہ ہو سکا۔ زمانے کی سہولیات کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سے کوسوں دور ہوں اس لئے یہ مختصر سا پوسٹ کارڈ ہی استعمال کرتا ہوں۔ ہر پروگرام اپنی اپنی جگہ پر خوب تر ہے اس محفل میں عاطف کاشوخی اورشرارت بھرا انداز سامعین کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔گروپ فوٹو ملا لیکن کیسے پہچانوں کہ کون کہاں ہے بس سائرہ صاحبہ کو پہچان پایا ۔ ممبئی میں دہشت گردی پر رپورٹ قابل تعریف تھی۔ عادل اشرفی.راور کیلا، بھارت
  • مجھے انتہائی خوشی ہے کہ ڈوئچے ویلے کی اردو سروس نے اپنے قیام کا اک طویل سفر طے کر لیا ہے ۔یہ سروس پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ مراسم کی ایک زندہ مثال ہے۔ڈوئچے ویلے کی اردو سروس بلاشبہ پاکستان میں موجود لاکھوں سامعین اور جرمنی کے درمیان ایک اہم رابطے کا ذریعہ بھی ہے،آپ کی نشریات کی بدولت پاکستانی سامعین کو نہ صرف علاقائی ،بین الاقوامی اور جرمن سیاست اور وہاں کے نشیب و فراز سے آگاہی ہوتی رہتی ہے بلکہ سائنس،سیاست،سیاحت اور زندگی کے متعلق دیگر شعبوں میں جرمنی کی تعمیر و ترقی کی جھلک بھی نظر آتی ہے ۔ رازق شاہد ، پرچم لسنرز کلب فیصل آباد پاکستان
  • سامعین کی ای میلز کو خطوط پر ترجیح دی جارہی ہے۔مانا کہ یہ کمپیوٹرکا دور ہے مگر پاکستان کے چند سامعین کے پاس ہی کمپیوٹر کی سہولت ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ سامعین کے خطوط کو زیادہ اہمیت دی جائے ۔گذشتہ کئی برسوں سے ہمیں سالانہ تحائف سے محروم رکھا جارہا ہے۔ محمد ظفر اللہ ضیاء ،آئیڈیل لسنرز کلب ، کمالیہ پاکستان
  • میں اور میرے کلب کے تما م اراکین ڈوئچے ویلے اردو سروس کے باقاعدہ سامعین ہیں آپ کے پروگراموں سے ہمیں دنیا بھر کی اور جرمنی کے بارے میں بہت سی معلومات ملتی ہیں۔ آصف علی شاہ ، مظفر گڑھ پاکستان
  • میں ڈوئچے ویلے کے پروگرام سنتا اور بہت پسند کرتا ہوںاور خط بھی لکھتا ہوں مگر آپ نے مجھے کوئی جوابی خط نہیں لکھا۔ محمد انصاری ۔ ایولہ ،بھارت
  • مقبول صاحب آپ اورپروگرام آپ کی محفل قابل تعریف ہیں۔سائرہ صاحبہ کے ساتھ گپ شپ پروگرام میں نکھار اور سامعین کے خطوط کا تفصیلی جواب دینا ہمیں بہت متاثر کرتا ہے۔آپ کی تینوں مجالس کے کے پروگرام خاص کر فیچرز ملتے جلتے ہوتے ہیں ان میں تبدیلی ہونی چاہیئے۔ محمد عاشق علی تبسم ،یونین لسنرز کلب لاہور، پاکستان

اس کیٹیگری سے مزید