آپ کی بات آپ کے ساتھ
آپ کی رائے ، آ پ کی آواز
اب ہم ڈوئچے ویلے شعبہ اردو کو موصول ہونے والے ایس ایم ایس پیغامات ، خطوط ، ای میلز اور وائس میلز کی عبارات اپنی ویب سائیٹ پر بھی شائع کر رہے ہیں تاکہ ہمارے سامعین اب انٹر نیٹ پر بھی اپنے پیغامات پڑھ سکیں ۔
آپ بھی ہمیں لکھیں
- بہاولپور پاکستان ،ریڈیو ڈوئچے ویلے کا نیا لسنر،میں محمد سلیم نواز ،آپ کی نشریات ہمارے علاقے میں صاف سنائی دیتی ہیں اور میں باقاعدگی سے سنتا ہوں۔ میں آپ کے ریڈیو کا ممبر بننا چاہتا ہوں۔
- سسارام بھارت ، جاوید نسیم ، آپ کی نئی پروگرام گائیڈ ہمیں مل گئی ہے تمام پروگرام اچھے ہیں آوازبھی صاف سنائی دے رہی ہے، کیلنڈر ارسال کرکے شکریہ کا موقع دیں۔
- نوگچھیا بھارت سے آزاد ریڈیو لسنرز کلب عزرائیل کستوری ، ہفتہ وار پروگرام میں حج پر جانے والوں سے متعلق پروگرام ہمیں بہت پسند آیا اس طرح کے پروگرام نہ صرف معلومات میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ مذہبی تاثرات جان کر غلط فہمیاں بھی دور ہوتی ہیں پروگرام بہت عمدہ تھا آپ کا بہت بہت شکریہ۔
- الطاف حسین اور محمد عمر ،ہم ریڈیو ڈوئچے ویلے سے اردو پروگرام بہت شوق سے سنتے اور بے حد پسند کرتے ہیں پروگرام پسند کرنے اور میں ہماری دلچسپی کی وجہ پروگراموں کا انداز پیشکش ہے ۔
- نعمان احمد خان ڈوئچے ویلے لسنرز کلب شیخوپورہ پاکستان ،میں آپ کا ایک پراناسامع ہوتے ہوئے بڑے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ماضی کے پروگراموں کا آج کے پروگراموں سے موازنہ کیا جائے تو آج کے پروگراموں میں کئی ایک مثبت تبدیلیاں آچکی ہیں جو یقینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آپ لوگ اپنے سننے والوں کی آرا اور مشوروں کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ میری ایک رائے ہے کہ پروگرا م آپ کی محفل میں بار بار پتے نہ بتائے جائیں۔یہ پتے آپ نشریات کے اختتام پر بتایا کریں۔
- محمد سعید ،برنالہ پاکستان ،آپ کے پروگرام روزانہ سنتے ہیں اور یہ خط ہم سکول میں بیٹھ کر ہی لکھ رہے ہیں ۔ میرے ساتھ میرے چند دوست بھی بیٹھے ہوئے ہیں جن میں خلیل الرحمن قادری،راجہ انوار،چوہدری وقار یونس شامل ہیں ہم کلاس دہم کے طلبا ہیں ۔پروگراموں کا دورانیہ بڑھا ئیں اور پروگراموں میں اسلامی موضاعات بھی شامل کریں۔
- رضوان السجاد ،الہند ریڈیو لسنرز کلب پھپھوند بھارت ، ڈی ڈبلیو اردو سروس کی خبروں اور رپورٹوں کا معیار بلند ہے غیر جانبداری اور حقیت عیاں ہوتی ہے۔عالمی حالات و واقعات سے سامعین کوفوری باخبر رکھا جاتا ہے۔مشرق وسطیٰ کے حالات و واقعات کی خبریں رپورٹیں بھی اعلی معیارکی حامل ہوتی ہیں۔ ہفتہ وار فیچرز سے بھی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔پروگرام تحقیق کی نئی راہیں میں اگر زبان کو کچھ آسان کر دیا جائے تو بہتر ہوگا۔
- اعظم گڑھ بھارت سیما لسنرز کلب محمد ارقم انصاری ،ڈوئچے ویلے اردو سروس سنتا ہوں اور اس لطف اندوز ہوتا ہوں۔پہلے اکثر ڈوئچے ویلے سے ڈاک ملتی رہتی تھی مگر افسوس اب سال میں دوبار صرف پروگرام گائیڈ ہی ملتی ہے۔ اس پروگرام گائیڈ پر پورے سٹاف کی تصویر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔لسنرز کلبوں کو اب آپ سالانہ تحائف بھی نہیں بھیجتے ۔