گلوبل ڈی ایکس کلب سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے اور ہر سال ایڈز، پولیو اور دیگر بیماریوں کے عالمی دنوں کے موقعوں پر خصوصی واک کا اہتمام کرتا ہے۔
میں اور میرے کلب کےارکین آپ کے پروگرام باقاعدگی اور لگن سے سنتے ہیں۔ ہمارا کلب چودہ اگست دوہزار دو میں قائم کیا گیا تب اس کے دس ارکان تھے لیکن اب اس کے اراکین کی تعداد پچاس تک جا پہنچی ہےگلوبل ڈی ایکس کلب کے ممبران نے ڈوئچے ویلے اردو سروس کو متعارف کروانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ۔
ہم ہر ماہ مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہیں اور وہاں کےلوگوں میں ڈوئچے ویلے اردو سروس کے پروگرام گائیڈ اور نیوز لیٹرآواز کی دنیا کے شماروں کی کاپی کرکے تقسیم کرتے ہیں۔ڈوئچے ویلے کو مقبول بنانے کے ہم مختلف تقاریب اور نمائشوں کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔جس سے یہاں کے لوگوں میں ڈوئچے ویلے اور جرمنی سے متعلق آگاہی بڑھتی ہے۔
گلوبل ڈی ایکس کلب سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے اور ہر سال ایڈز، پولیو اور دیگر بیماریوں کے عالمی دنوں کے موقعوں پر خصوصی واک کا اہتمام کرتا ہے۔ امتحانوں کی وجہ سے ہمارے رابطے کچھ کمزور پڑ گئے تھے اور اب فارغ ہو کر پھر اپنے محبوب ریڈیو اسٹیشن ڈوئچے ویلے سے رابطہ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آپ کے سب پروگرام اچھے اور معیاری ہیں لیکن سامعین کے خطوط کے پروگرام آپ کی محفل کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔ عاطف اور سائرہ جس انداز سے اس پروگرام کی کمپئرنگ کرتے ہیں وہ ہمارے لئے بہت متاثر کن ہے اور اس پروگرام سے ہم پوری طرح محظوظ ہوتے ہیں۔ان دونوں کی ہنسی سامعین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے پریشان اور مایوس دلوں کے لئے ایک کار آمد ٹانک کا کام کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ تحقیق کی نئی راہیں، جرمنی اور یورپ کے شب و روز،نوجوانوں کی دنیا، مشرق و مغرب اور صبح نو بھی بہت زبردست پروگرام ہیں۔
عمر نیاز خان
گلوبل ڈی ایکس کلب گاؤں یار خیل مندن
پوسٹ آفس باری خیل بنوں، پاکستان