1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

آپ کی بات آپ کے ساتھ

آپ کی بات،آپ کے ساتھ

ہر پیر کی صبح اور ہفتہ کی شام ڈوئچے ویلے کی اردو سروس میں سننے والوں کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے پروگرام آپ کی بات،آپ کے ساتھ میں!

سائرہ حسن اور عاطف بلوچ

ڈوئچے ویلے اردو سروس کا پروگرام آپ کی بات،آپ کے ساتھ ہماری ریڈیو نشریات کے سامعین اور انٹرنیٹ صارفین کے خطوط، ای میلز، ایس ایم ایس، وائس میلز اور فیکس پیغامات پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ پروگرام ہمارے لئے سامعین اور صارفین کے ساتھ رابطے میں رہنے کا ایک ایسا ذریعہ ہے جس میں ان کی آراء مرکزی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ یہ پروگرام آ پ کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور دوستانہ، خوشگوار تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔اس پروگرام میں تمام سننے والوں اور صارفین کو اپنے خیالات، نیک جذبات اور ہمارے ریڈیو پروگراموں اور ویب سائٹ کے بارے میں رائے دینے کا موقع ملتا ہے۔

پروگرام آپ کی بات،آپ کے ساتھ جیسا کہ نام ہی سے ظاہر ہے، شعبہ اردو کی نشریات کے سامعین اور ویب سائٹ کے صارفین کے لئے پیش کیا جانے والا ایک ایسا پروگرام ہے جس کا مقصد ڈوئچے ویلے کی اردو نشریات اور ویب سائٹ کو آئندہ بھی مزید بہتر بنانے کے لئے سامعین اور صارفین کے مشوروں اور تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔

ہم نے مجموعی طور پر اپنی ریڈیو نشریات میں اور انٹرنیٹ ویب سائٹ پر آج تک زیادہ تر جو بھی تبدیلیاں کی ہیں، ان میں سامعین اور صارفین کے یہی مشورے ہمیشہ فیصلہ کن کردار کے حامل رہے ہیں۔ پروگرام آپ کی بات،آپ کے ساتھ میں ہم سامعین اور صارفین کے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیتے ہیں اور پروگراموں کی ریسیپشن کوالٹی کے بارے میں ان کی بھیجی گئی فیڈ بیک ہماری رہنمائی کرتی ہے کہ آیا تکنیکی حوالے سے ہمارے پروگرام دنیا بھر میں، خاص کرجنوبی ایشیا میں واضح طور پر سنے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اب ہم اپنی ویب سائٹ کے ذریعے انہی سامعین اور صارفین کے ساتھ اپنے رابطوں کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ یوں سامعین اب نہ صرف اپنی فیڈ بیک سے متعلق یہ پروگرام نہ صرف ریڈیو پر سن سکتے ہیں بلکہ اپنے منتخب خطوط، وائس میلز اور دیگر ذرائع سے ارسال کردہ آراء کو آئندہ انٹڑنیٹ کے انہی صفحات پر پڑھ اور سن بھی سکیں گے۔

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو کی ویب سائٹ

سائرہ حسن اور عاطف بلوچ پروگرام آپ کی بات،آپ کے ساتھ پیش کرتے ہوئے

ویب سائٹ کے اس ذیلی حصے میں ہم اپنے سامعین کے چیدہ چیدہ خطوط بھی شائع کیا کریں گے، ان کی رائے اور تنقید بھی، اور ان کی کلب سرگرمیوں کے علاوہ مختلف تقریبات کے موقع پر اتاری گئی ان کی انفرادی اور گروپ تصاویر بھی۔

ہماری اس کوشش کا مقصد یہ ہے کہ یوں ہم اور ہماری نشریات کے سامعین اور انٹرنیٹ صارفین نہ صرف ایک د وسرے کے مزید قریب آجائیں بلکہ مختلف ملکوں اور خطوں میں بسنے والے سامعین اور صارفین بھی یوں ایک دوسرے کے قریب تر آجائیں کہ مجموعی طور پر ان کی حیثیت ایک ایسی برادری کی سی ہو جس کے رکن مختلف ملکوں، قوموں اور ثقافتوں کے نمائندہ افراد کے مابین دوستیوں کو بھی فروغ دیا جاسکے۔

ہم کوشش کریں گے کہ اپنی ویب سائٹ کے اس حصے میں وقفے وقفے سے منتخب کئے جانے والے بہترین خطوط اور زیادہ سے زیادہ ایس ایم ایس پیغامات بھی شائع کریں اور چند ‌ذیلی صفحات کلب کارنر، تصاویر، انعامی مقابلے اور ایسی ہی دیگر تفصیلات کے لئے بھی مخصوص کئے جائیں۔

انعامی مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے آپ کو صرف یہ دھیان رکھناہو گا کہ جب آپ ہمارے سوال کا جواب ہمیں ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجیں تو ساتھ ہی اپنا ڈاک کا پتہ ضرور لکھیں تاکہ انعام جیتنے کی صورت میں آ پ سے رابطہ کرتے ہوئے، آپ کا انعام آپ کو بلا تاخیر بھجوایاجا سکے۔

اگر سامعین اپنی انفرادی، یا لسنرز کلب گروپ فوٹوز اور اپنا تعارف ہماری ویب سائٹ پر لگوانا چاہتے ہیں تو اپنی تصویر کے ساتھ یہ بھی لکھ کر بھیج دیجئے کہ ڈوئچے ویلے اس تصویر یا تصاویرکو اپنی ویب سائٹ پر شائع کر سکتا ہے۔ اس تحریرکی کاپی رائٹس کے معاملے میں حیثیت ہمارے لئے آپ کی جانب سے موصول ہونے والے بہت سادہ لیکن قانونی اجازت نامے کی ہوگی۔ اگر آ پ چاہیں تو آ پ ہمیں اپنے کلبوں کے بارے میں تعارفی تحریریں اردو ٹائپنگ پروگرام ان پیج میں لکھ کر ہمیں ای میل بھی کر سکتے ہیں۔ یوں اس ویب سائٹ کو زیادہ بہتر بنانے کے لئے ہمارے کام کی رفتار بھی تیز ہو جائےگی۔

DW.DE

ویب لنکس

اس کیٹیگری سے مزید