میں اور میرا پیارا ڈوئچے ویلے
گل زیب عباسی، صدر عباسیہ لسنرز کلب ڈونگہ بونگہ پاکستان
ڈوئچے ویلے سے میری دوستی بہت پرانی اور مضبوط ہے۔ انیس سو ترانوے میں ایک شام میں ریڈیو ٹیون کر رہا تھا اس وقت ڈوئچے ویلے سے خبریں نشر ہورہی تھیں جو خوبصورت اآواز میں اور منفرد تھیں۔پھر اگلے روز میں نے دوبارہ اردو سروس کا پروگرام سنااور یہ سلسلہ کئی ماہ تک یونہی چلتا رہا۔ سن انیس سو پچانوے میں ڈوئچے ویلے اردو سروس کو خط پوسٹ کیا ،رابطہ ہوتے ہی ڈوئچے ویلے کے ساتھ کشش بڑھتی گئی اور اب میرے دوست ،اہل خانہ بھی پروگرام سننے لگے۔
سب کی متفقہ رائے یہ تھی کہ ڈوئچے ویلے اردو سروس کے پروگرام معیاری ہیں اور یوں آپ کا پروگرام یہاں مقبول ہوتا گیا۔ہمارا ایک لسنرز کلب پہلے ہی وجود میں آچکا تھا۔ڈوئچے ویلے کے ساتھ ہماری محبت اور کلب کی مثبت سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے شعبہء اردو نے سن انیس سو اٹھانوے میں "عباسیہ ریڈیو لسنرز کلب کو رجسٹرڈ کر لیا "
ڈوئچے ویلے کے شعبہء اردو نے ہمیں باقاعدہ معلوماتی مواد فراہم کیا جسے ہم سکولوں ،کالجوں میں ہونے والی تقریبات میں طلباء کو تقسیم کرتے رہے اور اس طرح ڈوئچے ویلے کے سننے والوں میں مزید اضافہ ہوا۔گاؤں کے افراد نے بھی ڈوئچے ویلے میں بہت دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈوئچے ویلےکی مقبولیت کو خوب خوب فروغ ہوا۔
سن انیس سو ننانوے کے ماہانہ انعامی مقابلے میں ہمارے کلب نے ایک ڈیجیٹل ریڈیو جیتاتو طلباء اور گاؤں کے لوگوں نے ڈوئچے ویلے کو مقبول بنانے میں کوششیں مزید تیز کر دیں۔
ہمارے کلب کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ہماری اچھی کارکردگی پر شعبہء اردو نےکلب کو اوپر تلے کلب آف دا ائیر سرٹیفکیٹ ، بیسٹ کلب پرائز اور اسپیشل ایوارڈ کے ایوارڈز دئے تو پورے گاؤں میں ڈوئچے ویلے کی دھوم مچ گئی۔اب ہمارے گاؤں کے لوگوں میں جنون پیدا ہو گیا ہےکیونکہ اس قدر حوصلہ افزائی کی جو کوئی دوسرا ریڈیو اسٹیشن نہیں کرتا۔2006 میں مجھے ڈوئچے ویلے کا مانیٹر بنایا گیا جو ہمارے لئے ایک بڑے اعزاز سے کم نہیں
ڈوئشے ویلے کی اردو سروس سے ہمارے کلب کے ساتھیوں کے خطوط بھی نشر ہوتے رہتے ہیں۔اس وقے ڈوئچے ویلے ہمارا بہترین دوست ہے۔ہمارے علاقے میں ڈوئچے ویلے کا مقبول ہونے کا اسل سہرا خود ڈوئچے ویلے کے سر ہے۔ ڈوئچے ویلے کے ساتھ پختہ دوستی اور حقیقی محبت میں ہمیں غرق دیکھ کر لوگ ہمارے گاؤں کو ڈوئچے ویلے کا گاؤں بھی کہتے ہیں جو کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
گل زیب عباسی صدر عباسیہ ریڈیو لسنرز کلب بستی کوٹھا احمد شاہ
ڈونگہ بونگہ بہاولنگر