1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن روزنامہ بِلڈ کے 60 سال، ایک اور تاریخ رقم ہو گئی

24 جون 2012

یورپ کے سب سے بڑے اخبار جرمن روزنامہ بِلڈ نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر چار کروڑ دس لاکھ کاپیاں تقسیم کر کے ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/15KXO
تصویر: AP

ساٹھ برس پورے ہونے پر روزنامہ بِلڈ کا خصوصی شمارہ شائع ہوا، جو ہفتے کو گھروں میں مفت پہنچایا گیا۔ بِلڈ نے اُن دو لاکھ پتوں پر ہفتے کو اخبار کی مفت کاپی نہیں بھجوائی، جنہوں نے خصوصی طور پر ایسا کرنے کے لیے کہا تھا۔

کسی اخبار کے خصوصی اشاعت کی اس قدر بڑے پیمانے پر مفت تقسیم کے حوالے سے یہ ایک ریکارڈ ہے۔ بِلڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چار کروڑ دس لاکھ کاپیاں اوپر نیچے رکھی جائیں تو ڈیرھ سو کلومیٹر (95میل) بلند مینار بن جائے گا۔

یورپ کے سب سے بڑے اخبار کے طور پر اس کے قارئین کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے اور روزانہ اس کی 30 لاکھ کاپیاں فروخت ہوتی ہیں۔ اس کی فی جِلد قیمت ستّر یورو سینٹ ہے اور اس کا شمار دُنیا کے انتہائی مضبوط اخباروں میں ہوتا ہے۔

قارئین کی تعداد کے لحاظ سے صرف جاپانی اخبار ہی اس سے آگے ہیں۔ بِلڈ جرمنی میں ایکسل اشپرنگر کی جانب سے شائع کیا جاتا ہے۔ اس کا پہلا شمارہ 24 جون 1952ء کو شائع ہوا تھا۔

ng/ai (AFP, Reuters)