1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages
قاہرہ ميں کونراڈ آڈے ناؤر فاؤنڈيشن

حالات حاضرہ

مصر ميں غير حکومتی تنظيموں پر غلط سرگرميوں کا الزام

مصری حکام غير ملکی غير حکومتی تنظيموں کے خلاف تحقيقات کر رہے ہيں۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ ملکی معاملات ميں مداخلت کر رہی ہيں۔ ايک مصری وزير نے کہا کہ مبارک حکومت کے خاتمے ميں غير ملکی سازش کا ہاتھ تھا۔

مصر ميں غيرملکی تنظيموں کے حوالے سے جاری تنازعہ اب ايک نئے مرحلے ميں داخل ہو گيا ہے۔ پير، 6 فروری کو مصر کی وزارت انصاف نے غير ملکی تنظيموں کے 43 رفقائے کار پر ’ممنوعہ سرگرميوں‘ کے الزام ميں مقدمہ دائر کر ديا تھا ليکن ابھی تک ان سرگرميوں کی وضاحت نہيں کی گئی ہے۔ ان ميں ايک جرمن فاؤنڈيشن کے دو رفقائے کار بھی شامل ہيں۔

جرمنی کی کونراڈ آڈے ناؤر فاؤنڈيشن کے چيئر مين ہانس گيرٹ پؤٹرنگ قاہرہ روانہ ہو گئے ہيں۔ اس کا ايک مقصد اپنے رفقائے کار کی حمايت کا اظہار ہے۔ وہ يہ بھی واضح طور پر جاننا چاہتے ہيں کہ فاؤنڈيشن کے قاہرہ کے دفتر کے انچارج اور اُن کی ايک رفيق کار پر مصری وزارت انصاف نے کيا الزامات عائد کيے ہيں: ’’ہم نے سول سوسائٹی کے ساتھ اپنے روابط کے سلسلے ميں وہی روش اپنا رکھی ہے جيسا کہ پچھلے 30 برسوں سے ہمارا دستور ہے۔ ہم نے سوشل مارکيٹ، اقتصاديات، جمہوريت، قانونی رياست اور مردوں اور عورتوں کے مساوی حقوق پر سيمينار منعقد کيے۔ يہ سب کچھ ہم برسوں سے کر رہے ہيں اور اس ليے ہميں حيرت ہے کہ مصری حکام اب يہ الزامات رہے ہيں۔‘‘

قاہرہ ميں غير ملکی غير حکومتی تنظيم کے رفقائے کار

قاہرہ ميں غير ملکی غير حکومتی تنظيم کے رفقائے کار

غيرممالک کی غير حکومتی تنظيموں کے خلاف مصری حکام نے اب تک عمومی نوعيت کے الزامات ہی عائد کيے ہيں۔ ان ميں سياسی گروپوں کی غير قانونی مالی مدد کا بھی تذکرہ ہے۔ يہ بھی کہا گيا ہے کہ ملزمان نے غير ملکی اداروں کو ايسی معلومات فراہم کيں جن سے مصر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس الزام کو قطعی طور پر جاسوسی کا شبہ قرار ديا جا سکتا ہے۔

پؤٹرنگ قاہرہ ميں مصری وزيرخارجہ اور انسانی حقوق کی پارليمانی کميٹی سے بات چيت کريں گے ليکن اس کا کچھ فائدہ نہيں ہوگا کيونکہ اگر واقعی کچھ کرنا ہے تو اعلٰی ترين فوجی کونسل سے بات کرنا ہو گی جسے مصر ميں اصل طاقت حاصل ہے۔

کونسل کے چند اراکين نے حال ہی ميں اس بارے ميں امريکہ ميں سياستدانوں سے مذاکرات بند کرديے ہيں۔ بہت سے امريکی سياستدان اب يہ چاہتے ہيں کہ اگر مصرغير حکومتی تنظيموں پر عائد الزامات واپس نہيں ليتا تو اُسے دی جانے والی 1.3 ارب ڈالر کی امريکی فوجی امداد بند کر دی جائے۔ کيا جرمن تنظيم کونراڈ آڈے ناؤر کو مؤرد الزام ٹہرانے کی وجہ اس بات کو چھپانا ہے کہ دراصل مصر کا مقصد امريکی غير حکومتی تنظيموں کو نشانہ بنانا تھا؟ آڈے ناؤر فاؤنڈيشن کے چيرمين پؤٹرنگ نے کہا کہ يہ قياس حقيقت سے قريب تو معلوم ہوتا ہے ليکن وہ اس کی تصديق نہيں کر سکتے۔

مصری پوليس ايک غير حکومتی تنظيم کے دفتر کی تلاشی لے رہی ہے

مصری پوليس ايک غير حکومتی تنظيم کے دفتر کی تلاشی لے رہی ہے

بين الاقوامی تعاون کی مصری وزير يہ کہہ چکی ہيں کہ تحقيقات سے يہ معلوم ہوا ہے کہ حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے واقعات ميں مصر کے خلاف غير ملکی سازش کا ہاتھ تھا۔ معزول صدرمبارک نے خود بھی کئی مرتبہ يہ کہا تھا کہ امريکہ مصر کے اندرونی معاملات ميں مداخلت کر رہا ہے۔

رپورٹ: ہانس ميشائيل اہل، قاہرہ / شہاب احمد صديقی

ادارت: افسر اعوان