
ڈی ڈبیلوکے نئے پروگراموں کے ذریعے آپ تک قابل اعتبار معلومات پہنچنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈی ڈبلیو کی ویب سائٹ اور ٹیلی وژن نئے رنگوں اور نئے انداز کے ساتھ۔
ڈوئچے ويلے پير چھ فروری سن 2012 سے انٹرنيٹ پر ايک نئے ايڈريس اور ڈيزائن کے ساتھ سامنے آ رہا ہے۔ يہ ايڈريس ہے www.dw.de ۔ ڈوئچے ويلے اپنے ٹيلی وژن پروگراموں کو بھی ايک نئی شکل دے رہا ہے۔ اس طرح ڈوئچے ويلے ذرائع ابلاغ کی دُنیا میں خود کو ايک بھرپور مقابلے کے ليے پيش کر رہا ہے۔
نئی ویب سائٹ کا اعلان کرتے ہوئے ڈوئچے ويلے کے ڈائریکٹر جنرل ايرک بيٹرمان نے اس موقع پر کہا: ’’يہ تبديلياں بیرونی دنيا ميں جرمن ميڈيا کی موجودگی کے ليے ايک سنگ ميل ہيں۔‘‘
جرمنی کی جانب سے ايک ماہر کے طور پر ڈوئچے ويلے اہم ملکی اور عالمی واقعات اور حالات کو مرتب کرنے، اُن کے ربط کو واضح کرنے اور تجزيوں کا کام انجام ديتا ہے۔ ميڈيا کی تمام قسموں ميں ڈوئچے ويلے کے پروگراموں کا يہ نيا انداز اسی مقصد کے ليے ہے۔
dw.de انٹرنیٹ پر ڈوئچے ویلے کا نیا ایڈریس
ڈوئچے ویلے کے ڈائریکٹر جنرل ایرک بیٹرمان
بيٹرمين نے يہ بھی کہا: ’’اس نئی ويب سائٹ ميں ڈیجيٹل انداز سے ڈوئچے ويلے کی تمام پيشکشوں کو اکٹھا کر ديا گيا ہے۔ چاہے تحريريں ہوں يا ويڈيو، آڈيو يا انٹرايکٹو اجزا ہوں، ايڈريس dw.de تیس زبانوں ميں جرمنی اور دنيابھر سے قابل اعتماد اطلاعات اور اعلیٰ درجے کی معلومات کی ضمانت ہے۔ رنگوں کا ايک تازہ انتخاب اور دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈيزائن اس ويب پورٹل کو ايک دلکش چہرہ دیتا ہے۔‘‘
ڈوئچے ويلے کی ويب سائٹ پر معلومات کو موضوعات کے تحت ترتيب ديا گيا ہے اور يہ ترتيب تمام کالموں اور صفحات پر انٹرنيٹ صارفین کی توقعات کے عين مطابق ہے۔ لے آؤٹ اس طرح کا ہے کہ دن کے موضوعات پرمعلومات، تصاوير اور ويڈيوز کے ليے کثيراللسانی اور ملٹی ميڈيا مواد کو زيادہ جگہ حاصل ہے۔
dw.de کے ذریعے صارفین فوری طور پر ویڈیو، آڈیو، تصاویر اور ملٹی میڈیا کے آرکائیوز تک رسائی حاصل کر سکے ہیں۔
ڈوئچے ويلے انٹرنيٹ پر نئے برانڈ کے ساتھ
ڈوئچے ويلے انٹرنيٹ اور ٹيلی وژن کی نئی پيشکشوں کے ذريعے ايک نئے انداز سے ميدان ميں داخل ہونا چاہتا ہے۔
‘
ڈوئچے ويلے کے ڈائریکٹر جنرلا ایرک بیٹرمان نے کہا کہ زيادہ سے زيادہ ملک اب يہ کوشش کر رہے ہيں کہ عالمی رائے عامہ پر اُن کا اثر بھی ہ۔ انہوں نے کہا: ’’اس پس منظر ميں ہمارا نيا چہرہ بين الاقوامی ميڈيا مارکیٹ ميں نمائندگی کے ليےايک ناقابل گريز سرمايہ کاری ہے۔ بہت سے نئے تکنيکی پليٹ فارم اور ڈسٹری بيوشن چينلز تمام ميڈيا ميں موجودگی کے ايسے نظام کا تقاضا کر رہے تھے جسے جلد تلاش کیا جا سکے اور جو دوسروں سے بہت الگ ہو‘‘۔
ٹیلی وژن پروگراموں میں جدت
ٹيلی وژن کی دنیا ميں بھی ڈوئچے ويلے اب نئے ڈيزائن کے ساتھ نئے چينلز اور نئے پروگرام پيش کر رہا ہے۔ ان ميں پہلے ہی کی طرح اہم خبريں پيش کی جاتی ہيں۔ اس کے علاوہ ڈوئچے ويلے بہت سے موضوعات پر ميگزين، رپورٹيں اور دستاويزی پروگرام بھی پيش کر رہا ہے۔ ان ٹيلی وژن پروگراموں کے بارے ميں جرمن، انگلش، ہسپانوی اور عربی زبان ميں معلومات اس ويب سائٹ پر مل سکتی ہيں: www.dw.de/tv
ڈوئچے ويلے ٹيلی وژن کی ان اصلاحات کا مقصد بیرون ملک نئے سامعین تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ واضح لسانی چينلز اور پروگراموں کوعلاقائی طور پر پيش کرنا اور ملٹی میڈیا میں استعمال ہونے والی نشرياتی شکل کے ذريعے اپنے سامعين تک پہنچنا بھی اس مقصد کا حصہ ہے۔ مثلاﹰ ڈوئچے ويلے چھ فروری سن 2012 سے لاطینی امریکہ کے لیے اپنے ہسپانوی زبان کے ٹيلی وژن پروگرام کا دورانیہ دو گھنٹے سے بڑھا کر 20 گھنٹے کر رہا ہے۔
ڈی ڈبلیو کا نیا لوگو
ڈوئچے ويلے کا نيا انداز آپ کو کيسا لگا؟
اگر آپ کو کوئی سوال کرنا ہو يا آپ تجاويز پيش کرنا چاہيں تو ہميں اس پتے پر ای ميل لکھ سکتے ہيں: service@dw.de۔ ہم دنيا کے ہر کونے سے آپ کی بھيجی ہوئی تصاوير کا خير مقدم کريں گے۔ ہم قرعہ اندازی کے ذريعے تين iPads 2 اور 20 نئے Nokia Lumina 710 اسمارٹ فون تقسيم کريں گے۔ اس ويب سائٹ پر آپ کو مزيد معلومات مليں گی: www.dw.de.mydw ۔
رپورٹ: برگٹ گؤرٹس / شہاب احمد صديقی
ادارت: عدنان اسحاق