ہمارے فیس بک پیج پر ماحولیاتی آلودگی سے متعلق جس انعامی مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا، اس میں صارفین کی بڑی تعداد نے بڑے جوش وجذبے سے حصہ لیا اور ہمیں بہت سی دلچسپ تحریریں اور اچھے خیالات پڑھنے کو ملے۔
ہم نے پوچھا تھا کہ آپ کی رائے میں آپ جس معاشرے میں رہتے ہیں، وہاں انفرادی طور پر آپ ماحولیاتی تباہی کو روکنے کے لیے کیا کچھ کر سکتے ہیں؟ کچھ جواب دہندگان اصل موضوع سے ہٹ گئے، مگرآپ میں سے ہر ایک نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر نے کی پوری کوشش کی۔ ہم ہر جواب دہندہ کی محنت اور کوشش کو سراہتے ہیں۔ مثل ہے کہ قطرے قطرے سے ہی دریا بنتا ہے۔ آپ اس اچھے کام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں ، آپ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہو ں گے تاکہ آپ اپنے معاشرے کو اپنے لیے اور آنے والی نسلوں کے لیے ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھ سکیں ۔
جملہ جوابات میں سے مختلف انعامات کے لیے بیس حقداروں کا انتخاب ایک غیر جانبدار جیوری نے کیا۔ اس مقابلے میں مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس والے شرکت کنندگان انعامات کے حقدار ٹھہرے :
آئی پوڈ : سید مصطفٰی علی
گھڑیاں: آصفہ شاہین ، جاوید تسنیم
ٹائیاں: عمر فاروق ، مرزا ایوب بیگ ، ،علی انعام
سفری بیگ : حیدر امتیاز، مہرین ملک ، محمد محمود بھٹی ، محمد اسلم کھوکھر
کیلکولیٹر ز: مقصود احمد گِل ، سید منور عباس رضوی ، محمد امین لغاری ، خلیل احمد ، عبدالکریم
ٹارچ: الطاف الہی ، عبداللہ احمد ، مقصودہ سولنگی ، عبدالطیف بلوچ ، ثاقب بٹ
ڈوئچے ویلے شعبہء اردو کی طرف سے انعامات جیتنے والے تمام شرکت کنندگان کو مبارکباد! ہماری ان تمام سامعین اور صارفین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اپنے پوسٹل ایڈریس ہمیں جلد از جلد اس پتے پر ای میل کر دیں: saira.shaikh@dw-world.de ہمیں انعام یافتگان کے پتے جتنی جلد ملیں گے، اتناہی جلد ہم انہیں ان کے انعامات بھجوا سکیں گے۔
ڈوئچے ویلے شعبہء اردو