1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

  • بھرپور فصل

    افغانستان میں منشیات کی کاشت

    بھرپور فصل

    افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ایک علاقے میں حدِ نظر تک پوست کی فصل دکھائی دے رہی ہے۔ دنیا میں دستیاب افیون کا نوّے فیصد افغانستان سے حاصل ہوتا ہے، جس کا نصف ہلمند میں پیدا ہوتا ہے۔

  • زرخیز زمین

    افغانستان میں منشیات کی کاشت

    زرخیز زمین

    ہلمند میں پوست سال میں چار مرتبہ تک کاشت کی جا سکتی ہے۔ یہاں کا موسم اس فصل کی کاشت کے لیے بہت موزوں ہے۔ صرف 2011ء میں اس صوبے میں 63 ہزار ہیکٹر رقبے پر افیون کاشت کی گئی تھی۔

  • منافع بخش کاروبار

    افغانستان میں منشیات کی کاشت

    منافع بخش کاروبار

    کسانوں کے لیے پوست کی کاشت کسی بھی اور فصل کے مقابلے میں زیادہ منافع بخش ہے۔ گزشتہ برس اس کی کاشت سے فی ہیکٹر چھ ہزار چار سو ڈالر آمدنی حاصل کی گئی تھی جبکہ افیون کی مجموعی برآمد کا حجم دو ارب 40 کروڑ ڈالر تھا۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2009ء میں انٹرنیشنل ڈرگ مافیا نے افغانستان میں افیون کی پیداوار سے تقریباﹰ سات ارب ڈالر حاصل کیے تھے۔

  • پیداواری حجم

    افغانستان میں منشیات کی کاشت

    پیداواری حجم

    گو کہ افغانستان میں منشیات سے منسلک اقتصادیات کے خلاف کوششیں کی جاتی ہیں، لیکن اس کے باوجود افیون کی پیداوار میں کمی نہیں ہوئی۔ مثلاﹰ 2011ء میں ہلمند میں افیون کی پیداوار تین ہزار ٹن رہی جو اس سے پہلے کے سال کے مقابلے میں 57 فیصد زائد تھی۔

  • منشیات کے شعلے

    افغانستان میں منشیات کی کاشت

    منشیات کے شعلے

    پولیس قبضے میں لی جانے والی منشیات جلا دیتی ہے، لیکن افیون کی زیادہ تر کاشت بلا روک ٹوک جاری ہے۔ گزشتہ برس ہلمند میں صرف دو ہزار ہیکٹر رقبے پر پوست کی کھڑی فصل تباہ کی گئی تھی۔

  • ’ناقص سکیورٹی‘

    افغانستان میں منشیات کی کاشت

    ’ناقص سکیورٹی‘

    ہلمند میں بھاری سکیورٹی تعینات ہے، لیکن منشیات کے اسمگلر ہمیشہ راستہ نکال لیتے ہیں، بالخصوص سرحد پار پاکستان میں نکلنے کے لیے۔ بعض لوگوں کی نظر میں اس کی وجہ رشوت ہے۔

  • تنہا کارکن

    افغانستان میں منشیات کی کاشت

    تنہا کارکن

    ہلمند کے گورنر محمد گلاب منگل مایوس ہیں۔ 2009ء میں وہ پوست کی پیداوار کم کرنے میں کامیاب رہے تھے، جو پھر سے بڑھ گئی ہے۔

  • منشیات کی لعنت

    افغانستان میں منشیات کی کاشت

    منشیات کی لعنت

    ایران اور پاکستان سے ہوتے ہوئے افغانستان سے افیون دنیا کے مختلف علاقوں میں پہنچ جاتی ہے، یہاں جرمنی میں بھی۔ 2010ء میں صرف جرمنی میں منشیات کے عادی 1237 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔