فٹ بال کے مایہ ناز کھلاڑی
ڈیوڈ بیکھم
فٹ بال اسٹارز اپنے کیریئر کے آخری دِنوں میں پھر سے پیسہ بنانے کے لیے اکثر خلیج فارس، روس اور امریکہ کا رُخ کرتے ہیں۔ مثلاﹰ چھتیس سالہ انگریز کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم نے حال ہی میں امریکی کلب اینجلز گلیکسی کے ساتھ چیمپیئن شپ کا جشن منایا۔ لیکن اب بڑے کھلاڑیوں میں ایشیا کا رُخ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔