1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے سربراہ کا دورہ ایران

صنعاہ میں خود کُش حملہ، کم از کم 96 ہلاکتیں

جرمنی کو پیشہ ور ماہرین کی ضرورت ہے

ڈرون حملے: امریکا ’مستقل حل‘ میں مدد دے، زرداری

افغان جنگ دو سال میں ختم کر دیں گے، نیٹو رہنماؤں کا اتفاق

حالات حاضرہ

معاشرہ

صحت

  • سپلائی جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ

    نیٹو سپلائی تاحال بند، ٹرانسپورٹرز کے مسائل

    سپلائی جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ

    امریکی شہر شکاگو میں جاری نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نیٹو سپلائی روٹ جلد از جلد بحال کرے۔ تصویر میں دکھائے جانے والے کراچی میں موجود آئل ٹینکرز، ایندھن لے کر افغانستان جانے کے منتظر ہیں۔

  • پشاور کے رنگ روڈ پر ہزاروں ٹن سامان

    نیٹو سپلائی تاحال بند، ٹرانسپورٹرز کے مسائل

    پشاور کے رنگ روڈ پر ہزاروں ٹن سامان

    صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر ان کنٹینرز کے لیے درجنوں سٹینڈ بنائے گئے ہیں۔ اس پیشے سے وابستہ لوگوں کی خواہش ہے کہ نیٹو کی سپلائی لائن جلد از جلد بحال ہو جائے تاکہ وہ اپنے قرضے ادا کر سکیں۔ ان میں سے بہت سے ڈرائیور تو ڈیزل بھی ادھار پر لے کر افغانستان جاتے ہیں۔

  • رسد کی بحالی کا انتظار

    نیٹو سپلائی تاحال بند، ٹرانسپورٹرز کے مسائل

    رسد کی بحالی کا انتظار

    امریکی دفاعی ذرائع کے مطابق اوباما انتظامیہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے گفت و شنید میں مصروف ہے، 20 اور 21 مئی کو شکاگو میں نیٹو کے سربراہ اجلاس سے قبل کسی تصفیے کے امکانات قریب ناممکن ہیں

  • اپنے ہی ٹرکوں کے سائے تلے

    نیٹو سپلائی تاحال بند، ٹرانسپورٹرز کے مسائل

    اپنے ہی ٹرکوں کے سائے تلے

    پشاور میں رنگ روڈ کے نیٹو ٹرمینل پر روز بروز ٹرکوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ آج کل وہاں ہزاروں کی تعداد میں کنٹینر دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے مالکان، ڈرائیور، کلینر اور عملے کے دیگر ارکان اکثر اپنی گاڑیوں کے نیچے آرام کرتے ہی نظر آتے ہیں

  • رنگ روڈ کا اڈہ

    نیٹو سپلائی تاحال بند، ٹرانسپورٹرز کے مسائل

    رنگ روڈ کا اڈہ

    افغانستان متعینہ نیٹو افواج کے لیے رسد کا قریب ایک تہائی حصہ پاکستان کے راستے سپلائی کیا جاتا تھا۔ 26 نومبر کو پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے نیٹو افواج کے لیے بھیجا گیا ہزاروں ٹن سامان ان تک نہیں پہنچ سکا ہے۔ اتحادی ممالک کے قریب ایک لاکھ تیس ہزار فوجیوں اشیائے ضرورت کراچی پہنچائی جاتی ہیں جہاں سے یہ سامان ٹرکوں کے ذریعے کوئٹہ، چمن یا پشاور سے ہوتا ہوا افغانستان پہنچایا جاتا ہے۔

  • بڑھتے ہوئے مالی مسائل

    نیٹو سپلائی تاحال بند، ٹرانسپورٹرز کے مسائل

    بڑھتے ہوئے مالی مسائل

    پشاور کے رنگ روڈ پر واقع ایک ٹرک اڈے کے منتظم زر لعل خان کا کہنا ہے کہ ان کے اسٹینڈ پر درجنوں ٹرک کھڑے ہیں۔ ’’جہاں ٹرکوں کے مالکان کو شدید مسائل کا سامنا ہے وہاں ڈرائیورز بھی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔‘‘ زر لعل خان کے مطابق، ’مالکان میں سے زیادہ تر نے یہ گاڑیاں قرض پر خرید رکھی ہیں اور انہیں ہر ماہ باقاعدگی سے ان کی قسطیں ادا کرنا ہوتی ہیں۔‘

  •  پرخطر پیشہ

    نیٹو سپلائی تاحال بند، ٹرانسپورٹرز کے مسائل

    پرخطر پیشہ

    ایک اندازے کے مطابق کراچی سے افغانستان میں بگرام اور واپسی میں تقریباً ایک مہینہ لگ جاتا ہے۔ ٹرک ڈرائیوروں کے بقول طالبان کی وجہ سے ہر وقت حملوں کا خوف رہتا ہے۔ تاہم ان میں سے بہت سے ڈرائیور اپنے اپنے خاندانوں کے واحد کفیل ہیں، اس لیے ان کے پاس خطرہ مول لینےکے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

  • محفوظ مال برداری کس سامان کی

    نیٹو سپلائی تاحال بند، ٹرانسپورٹرز کے مسائل

    محفوظ مال برداری کس سامان کی

    ٹرانسپورٹر اگر عام سامان لے کر افغانستان جاتے ہیں، تو انہیں پاکستان اور افغانستان میں جگہ جگہ بنائی گئی چیک پوسٹوں پر ہزاروں روپے رشوت دینا پڑتی ہے۔ لیکن نیٹو کے لیے سپلائی لے کر جانے والوں کو رشوت نہیں دینا پڑتی تاہم انہیں اس مال برداری سے فی گاڑی بمشکل پچیس سے تیس ہزار روپے تک ہی بچتے ہیں۔ اس تصویر میں ڈوئچے ویلے کے نمائندے فرید اللہ خان ٹرک ڈرائیوروں سے بات چیت میں مصروف ہیں۔


    مصنف: Adnan ishaq/Farid ullah khan

سائنس اور ماحول

  • آسٹریا کا شہر ویانا نمبر1

    بہترین یا بدترین، شہروں کا معیار زندگی

    آسٹریا کا شہر ویانا نمبر1

    ویانا میں معیار زندگی کو دنیا بھر میں بہترین قرار دیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی سیاحوں، مقامی باشندوں اور محدود قیام کرنے والے غیر ملکیوں کی آراء کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ان غیر ملکیوں سے پوچھا گیا کہ ان کے لیے بیرون ملک رہنے کے لیے کون سے معیارات اہم ہیں۔ اس طرح 39 معیارات زندگی کا اندازہ لگایا گیا، جن میں سے ایک معیار ثقافتی سرگرمیوں کا ہونا بھی ہے۔

  • سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ نمبر 2 پر

    بہترین یا بدترین، شہروں کا معیار زندگی

    سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ نمبر 2 پر

    قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ چار لاکھ کی آبادی والا زیورخ دنیا کے بڑے مالیاتی اور کاروباری مراکز میں سے بھی ایک ہے۔ غیر ملکی اس شہر میں دی جانے والی خریداری کی سہولیات کی بہت تعریف کرتے ہیں۔ معیار زندگی جاننے کے لیے ہر سال Mercer-Studie نامی ایک سروے کروایا جاتا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کا شہر آک لینڈ تیسرے نمبر پر

    بہترین یا بدترین، شہروں کا معیار زندگی

    نیوزی لینڈ کا شہر آک لینڈ تیسرے نمبر پر

    جنوبی نصف کرے پر قیمتی ذاتی کشتیوں کی سب سے بڑی بندرگاہ اسی شہر میں ہے۔ فی کس شہری کے حساب سے دنیا کے کسی شہر میں اتنی زیادہ کشتیاں نہیں ہیں۔ اسی طرح آک لینڈ کو دنیا کا محفوظ ترین شہر بھی کہا جاتا ہے۔

  • جرمنی کا شہر میونخ نمبر 4 پر

    بہترین یا بدترین، شہروں کا معیار زندگی

    جرمنی کا شہر میونخ نمبر 4 پر

    یہاں کا تہوار ’اکتوبر فیسٹ‘ دنیا بھر میں مشہور ہے۔ جرمنی میں قیام کے دوران دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے سب سے اہم اس تہوار میں شرکت ہوا کرتی ہے۔ اس طرح کے بین الاقوامی تہوار بھی شہروں کی درجہ بندی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

  • کینیڈا کا شہر وینکوور نمبر 5 پر

    بہترین یا بدترین، شہروں کا معیار زندگی

    کینیڈا کا شہر وینکوور نمبر 5 پر

    یہ افواہ نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ اس شہر میں آپ ایک ہی دن برف پر اسکیٹنگ بھی کر سکتے ہیں اور گولف بھی کھیل سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں یہ شہر اپنے بہترین موسم کی وجہ سے مشہور ہے۔ شہروں کے درجہ بندی میں وہاں کی آب و ہوا اور موسم کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔

  • عراقی شہر بغداد آخری نمبر221 پر

    بہترین یا بدترین، شہروں کا معیار زندگی

    عراقی شہر بغداد آخری نمبر221 پر

    بغداد سے موصول ہونے والی خبروں میں زیادہ تر خودکش حملوں، کار بم دھماکوں اور ہلاکتوں ہی کا ذکر ملتا ہے۔ امریکی افواج کے انخلاء کے بعد بم دھماکوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔

  • وسطی افریقی جمہوریہ کا شہر بنگوئی 220 ویں نمبر پر

    بہترین یا بدترین، شہروں کا معیار زندگی

    وسطی افریقی جمہوریہ کا شہر بنگوئی 220 ویں نمبر پر

    جب تک روشنی ہے اس دارالحکومت میں مارکیٹ تک جایا جا سکتا ہے۔ لوٹ مار اور ڈکیتیاں یہاں معمول کی بات ہیں۔ یورینیم اور ہیروں کی کانوں کے باوجود بنگوئی دنیا کے غریب ترین ملک کا دارالحکومت ہے۔ عام طور پر غیر ملکیوں کو بنگوئی سے باہر نقل و حرکت سے منع کیا جاتا ہے۔

  • چاڈ کا شہر اینجامینا 219 ویں نمبر پر

    بہترین یا بدترین، شہروں کا معیار زندگی

    چاڈ کا شہر اینجامینا 219 ویں نمبر پر

    اینجامینا کی مرکزی مارکیٹ میں بھی آپ کو صرف پھل اور سبزیاں ہی نظر آتی ہیں۔ یہاں کی 85 فیصد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے۔ معدنی تیل کے باوجود اس ملک کا شمار پسماندہ ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ خانہ جنگی کی وجہ سے یہاں کا اقتصادی ڈھانچہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔

  • ہیٹی کا شہر پورٹ او پرانس 218 ویں نمبر پر

    بہترین یا بدترین، شہروں کا معیار زندگی

    ہیٹی کا شہر پورٹ او پرانس 218 ویں نمبر پر

    یہ خاتون چاولوں کا ایک تھیلا اٹھائے ہوئے ہے۔ یہ برسات کا موسم ہے اور یہاں اس موسم میں کئی دیگر بیماریوں سمیت ہیضے کی وباء بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔ دو برس پہلے آنے والے زلزلے کے بعد ابھی تک یہاں کی صورتحال میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔

  • سوڈانی دارالحکومت خرطوم 217 ویں نمبر پر

    بہترین یا بدترین، شہروں کا معیار زندگی

    سوڈانی دارالحکومت خرطوم 217 ویں نمبر پر

    ان بچوں کے والدین کا تعلق جنوبی سوڈان سے ہے لیکن ان کی پیدائش جمہوریہ سوڈان کے دارالحکومت میں ہوئی ہے۔ اب یہ اس انتظار میں ہیں کہ وہ نو آزاد جنوبی سوڈان کب جا سکیں گے۔ جنوبی سوڈان گزشتہ برس جولائی سے سوڈان سے علیحدہ ہو کر ایک خود مختار ملک بن چکا ہے۔ خرطوم میں ہونے والی چوریاں اور فسادات غیر ملکیوں کے لیے خطرہ ہیں۔


    مصنف: | ایڈیٹر: