1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

2015ء وائرلیس موبائل چارجر کا سال

افسر اعوان6 مارچ 2015

دوران سفر موبائل فون چارج کرنے کے لیے اب نہ تو آپ کو تاروں کا بنڈل اپنے ساتھ بیگ میں رکھنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی پلگ کی شکل کے بارے میں پریشان ہونے کی کیونکہ امید کی جا رہی ہے کہ 2015 وائرلیس چارجر کا سال ثابت ہو گا۔

https://p.dw.com/p/1Emlk
تصویر: Getty Images/David Ramos

اسپین کے شہر بارسلونا میں جمعرات پانچ مارچ کے روز ختم ہونے والے ٹیلی کام کے عالمی میلے ’موبائل ورلڈ کانگریس‘ میں شریک زیادہ تر کمپنیوں کی طرف سے بتایا گیا کہ بہت جلد یہ ممکن ہو جائے گا کہ آپ اپنے موبائل فون کو خاص پیڈ یا ٹیبل پر رکھ دیں اور وہ اپنی وائرلیس سطح کے ذریعے بجلی جذب کر کے بیٹری کو چارج کر دے گا۔

اس میلے کے دوران جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کی طرف سے یکم مارچ کو اپنا نیا اسمارٹ فون گلیکسی S6 متعارف کرایا گیا۔ اس فون میں وائرلیس چارج کی سہولت رکھی گئی ہے۔

دوسری طرف سویڈن کی معروف فرنیچر ساز کمپنی آئیکیا Ikea نے بیڈ کے اطراف میں رکھی جانی والی چھوٹی میزیں، لیمپ اور ڈیسک متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جن میں وائرلیس چارجنگ کے لیے جگہ مخصوص ہو گی۔ ایسی چیزیں آئندہ چند ہفتوں میں یورپ اور شمالی امریکی ممالک میں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

سام سنگ کے اسمارٹ فون گلیکسی S6 میں وائرلیس چارج کی سہولت رکھی گئی ہے
سام سنگ کے اسمارٹ فون گلیکسی S6 میں وائرلیس چارج کی سہولت رکھی گئی ہےتصویر: Getty Images/LLuis Gene

امریکی ادارے انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینیئرز کے ایک سینیئر رکن کیوِن کیورن Kevin Curran کے مطابق یہ سال ممکنہ طور پر وائرلیس چارجرز کا سال ہو گا: ’’بہت سے معروف اور مہنگے فون اب وائرلیس چارجنگ کی سہولت کے ساتھ آ رہے ہیں۔ آپ کو صرف اپنے فون کو ایک مخصوص میٹ یا اسٹیڈ پر رکھنا ہوتا ہے۔‘‘

اگر کسی فون میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت موجود ہے تو اسے چارجنگ پیڈ کی حامل کسی پر بھی سطح پر رکھنے سے اس کی بیٹری چارج ہو جاتی ہے اور فون میں کوئی تار لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔

حالیہ برسوں کے دوران وائرلیس چارجنگ کے لیے مختلف ٹیکنالوجیز بھی سامنے آئی ہیں۔ مثلاﹰ سام سنگ اور آئیکیا نے اپنی ڈیوائسز کے لیے Qi اسٹینڈرڈ اپنایا ہے۔ یہ سسٹم ’وائرلیس پاور کنسورشیم‘ نے تیار کیا ہے جسے 200 مختلف کمپنیوں نے 2008ء میں قائم کیا تھا۔

Qi کنسورشیم کے مطابق ان کا اسٹینڈرڈ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہو رہا ہے جس میں 3000 ہوٹل، ریسٹورینٹس، ایئرپورٹس اور عوامی مقامات شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا نظام موبائل فون کے 80 مختلف ماڈلز کے ساتھ استعمال ہو سکتا ہے۔

Qi کے علاوہ جو دیگر اسٹینڈرڈز اس وقت موجود ہیں ان میں PMA اور A4WP بھی شامل ہیں۔ PMA اور A4WP کی طرف سے جاری شدہ بیان کے مطابق یہ دونوں اسٹینڈرز 2015ء کے وسط تک ضم ہو جائیں گے۔