1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages
Wrong language? Change it here. DW.DE has chosen اردو as your language setting.

  • Motorola DynaTAC 8000 Erfinder Martin Cooper

    موبائل فون کے 40 سال

    پہلا موبائل فون

    موٹرولا کمپنی کے نائب صدر مارٹن کُوپَر نے 1973ء میں تجارتی بنیادوں پر استعمال کرنے والے پہلے دستی یا پورٹیبل موبائل فون کو متعارف کرایا۔ تاہمDyna TAC (Dynamic Adaptive Total Area Coverage) نامی یہ موبائل ٹیلیفون دس سال بعد یعنی 1983ء سے فروخت کے لیے دستیاب ہوا۔ ایک کلو کے قریب وزن کا یہ موبائل فون کافی مہنگا تھا اور اُس وقت اس کی قیمت تقریباً 400 امریکی ڈالر تھی۔

  • Bildergalerie 20 Jahre Handy Mobilfunk Smartphone

    موبائل فون کے 40 سال

    ایک مشکل آغاز

    70 سال قبل کی بات کی جائے تو موبائل فون تقریباً 11 کلو وزنی ایک آلہ ہوا کرتا تھا، جس کی بہت ہی محدود علاقے تک رسائی تھی۔ فون کسی آپریٹر کی مدد سے ہی ملایا جا سکتا تھا، جواکثر ایک خاتون ہوا کرتی تھی۔ بہرحال محدود رسائی اور انتہائی مہنگا ہونے کی وجہ سے صرف سیاستدان اور بڑے بڑے کاروباری افراد ہی موبائل فون جیسے اس آلے کے اخراجات برداشت کر پاتے تھے۔

  • Bildergalerie 40 Jahre Handy

    موبائل فون کے 40 سال

    پاکٹ یا جیبی سائز کا سیٹ

    1989ء میں پہلا ایسا موبائل فون پیش کیا گیا، جسے آسانی سے جیب میں رکھا جاسکتا تھا۔ موٹرولا کمپنی کا مائیکرو ٹیک نامی موبائل اپنی نوعیت کا پہلا فلپ ’Flip ‘ ٹیلیفون بھی تھا۔ اس کے بعد موبائل ٹیلیفون کی دنیا میں چھوٹے اور عمدہ ٹیلیفون بنانے کی دوڑ کا آغاز ہوا۔

  • Bildergalerie 20 Jahre Handy Mobilfunk Smartphone

    موبائل فون کے 40 سال

    جرمنی میں ’ ہڈی‘ کے نام مشہور

    1992ء کے موسم گرما میں ڈجیٹل موبائل فون کا دور شروع ہوا۔ اب موبائل کے ذریعے بیرون ملک بھی رابطہ ممکن ہو گیا تھا۔ اس دوران ٹیکنالوجی میں بھی کافی پیش رفت ہو چکی تھی۔ موٹرولا کے 3200 انٹرنیشنل ٹیلیفون کو اس کے سائز کی وجہ سے جرمنی میں پیار سے ’کنوخن‘ یعنی ہڈی کا نام دیا گیا تھا۔ 2G کی صلاحیت والا یہ پہلا سیٹ تھا۔

  • 20 Jahre SMS Handy Nokia 6210 Mobiltelefon Kurzmitteilung Kommunikation Netz

    موبائل فون کے 40 سال

    مختصر پیغامات ’SMS‘ کا دور

    1994ء سے موبائل کے ذریعے شارٹ میسج سروس ’ SMS‘ یا مختصر پیغامات بھیجنے کے سلسلے کا آغاز ہوا۔ ابتدا میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ سہولت صارفین کو رابطے یا تکنیکی خرابی کی صورت میں اطلاع دینے کے لیے استعمال میں لایا جائے گا اور پیغام ترتیب دینے کے لیے صرف 160 الفاظ استمال کیے جا سکتے تھے۔ تاہم بہت جلد ہی ایس ایم ایس کو انتہائی پذیرائی حاصل ہو گئی

  • Handymodelle Handys Mobiltelefon Kommunikation

    موبائل فون کے 40 سال

    بہت بڑے پیمانے پر موبائل فونز کی پیداور

    1997ء کے بعد سے موبائل ٹیلیفونز کے بے تحاشا ماڈلز مارکیٹ میں دستیاب ہونے لگے۔ فولڈنگ اور سلائیڈنگ موبائل فون زیادہ پسند کیے جاتے تھے۔ ساتھ ہی کم قیمت سیٹس اور پری پیڈ کارڈز کی وجہ سے موبائل صنعت نے دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی اور پیداوار آسمان سے باتیں کرنے لگی۔

  • Nokia 7110

    موبائل فون کے 40 سال

    پہلا اسمارٹ فون

    نوکیا نے 1999ء میں 7110 ماڈل متعارف کرایا۔ یہ وائرلیس اپیلیکیشن پروٹوکول ’ WAP ‘ کی سہولت والا پہلا موبائل فون تھا۔ اس طرح موبائل ٹیلیفون سے انٹرنیٹ کا رابطہ ممکن ہوا اور اسے موبائل فونز کی دنیا میں ایک انقلابی قدم قرار دیا۔

  • Bildergalerie 20 Jahre Handy Mobilfunk Smartphone

    موبائل فون کے 40 سال

    منی کمپیوٹر

    موبائل فونز میں تکنیکی سطح پر ترقی کا ایسا دور شروع ہوا، جس میں آئے دن ایک نئی اختراع صارفین کو اپنی جانب کھینچ رہی تھی۔ کلر ڈسپلے، ایم پی تھری پلیئر، ریڈیو اور ویڈیو یہ ساری چیزیں موبائل فون کا حصہ بن گئیں۔ بہت جلد موبائل سیٹ پر ٹیلی وژن دیکھنا بھی ممکن ہو گیا۔

  • Motorola RAZR

    موبائل فون کے 40 سال

    ’فیشن فونز‘

    کیمرے کی ساتھ موٹرولا کے RAZR سیٹ کو فیشن موبائل فون کا نام دیا گیا۔ 2004ء میں متعارف کرائے جانے والے اس موبائل فون کے 2006 ء کے وسط تک 50 ملین سے زائد یونٹس فروخت ہو چکے تھے۔ یہ فون تکنیکی اعتبار سے بہت زیادہ جدید نہیں تھا لیکن اس کے ڈیزائن نے صارفین کے لیے مقناطیس کا کام کیا۔

  • Apple iPhone 3

    موبائل فون کے 40 سال

    ایک نیا دور

    2007ء میں ایپل کے ٹچ اسکرین والے آئی فون نے موبائل فون کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کر دیا۔ یہ پہلا اسمارٹ فون تو نہیں تھا لیکن صارفین کے لیے انتہائی سہل ٹچ اسکرین اس کی وجہ شہرت بن گیا۔ اس میں نئی سے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

  • Bezahlen per Handy

    موبائل فون کے 40 سال

    مستقبل کے منصوبے

    LTE ٹیکنالوجی کے ساتھ مزید استعداد والے موبائل فون کی چوتھی جنریشن بھی متعارف کرائی جا چکی ہے۔ اب کہیں سے بھی دیگر کمپیوٹر نظاموں سے منسلک رہنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ موبائل فونز کے ذریعے رقم کی منتقلی اور آنکھوں کی حرکت سے فون آپریٹ کرنا ممکن ہو چکا ہے۔ اسمارٹ فونز کی تکنیکی ترقی کا سفر رکا نہیں ہے اور ماہرین کے مطابق ابھی اسے بہت آگے جانا ہے۔


    مصنف: راحل بیگ / عدنان اسحاق | ایڈیٹر: نیلز نوئے مان/ افسر اعوان

  • شمسی توانائی

    زمین پر انسانی اثرات

    شمسی توانائی

    ہزاروں آئینوں کی مدد سے سورج کی روشنی سولر پاور پلانٹ تک پہنچائی جاتی ہے۔ جنوبی اسپین میں نصب کیے گئے ان آئینوں کے ذریعے 1000 ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت پیدا کیا جا سکتا ہے۔ ہر آئینہ نصف ٹینس کورٹ کے سائز کے برابر ہے۔

  • سونے جیسے کھیت

    زمین پر انسانی اثرات

    سونے جیسے کھیت

    مئی کے مہینے میں جرمنی کے شمال میں واقع دیہاتی علاقے پیلے رنگ کی چادر اوڑھ لیتے ہیں۔ کھیت سرسوں کے پھولوں سے بھر جاتے ہیں۔ ان سے خوردنی تیل کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے لیے بائیو آئل بھی تیار کیا جاتا ہے۔

  • قدرتی ایکو سسٹم سکڑتا ہوا

    زمین پر انسانی اثرات

    قدرتی ایکو سسٹم سکڑتا ہوا

    ملائیشیا کے صوبے سرواک میں واقع اس برساتی جنگل کا شمار دنیا کے سب سے بڑے جنگلات میں ہوتا ہے۔ اب ان جنگلات کو کاٹتے ہوئے زمین کھیتی باڑی کے لیے ہموار کی جا رہی ہے۔

  • روشن جواہرات کی طرح

    زمین پر انسانی اثرات

    روشن جواہرات کی طرح

    آسٹریلیا میں بیومونٹ علاقے کے قریب ایک بڑے رقبے کو قابل کاشت بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس تصویر میں نمکین پانی والی درجنوں جھلیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

  • متنازعہ ریسائکلنگ

    زمین پر انسانی اثرات

    متنازعہ ریسائکلنگ

    بنگلہ دیشی شہر چٹاکانگ کے نزدیکی ساحل پر بحری جہازوں کو توڑتے ہوئے ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ تاہم یہاں تحفظ ماحول کے لیے کیے جانے والے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

  • صحرا میں کاشت

    زمین پر انسانی اثرات

    صحرا میں کاشت

    یہ تصویر سعودی عرب میں واقع وادی صحابہ کی ہے۔ گول دائروں کی صورت میں اگائے جانے والے یہ کھیت نخلستان کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔

  • بہترین ہاؤسنگ پلاننگ

    زمین پر انسانی اثرات

    بہترین ہاؤسنگ پلاننگ

    امریکا میں واقع ویسٹن ٹاؤن نامی یہ منصوبہ پہلے ڈرائنگ بورڈ پر بنایا گیا تھا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے مضافات میں بنائے گئے اس ٹاؤن میں 66 ہزار افراد مقیم ہیں۔

  • سیال سونا

    زمین پر انسانی اثرات

    سیال سونا

    ہسپانوی صوبہ جین تقریباﹰ 50 ملین زیتوں کے درختوں سے بھرا ہوا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ زیتون کا تیل اسی علاقے میں پیدا کیا جاتا ہے۔ یہاں پر روزانہ تقریبا 6 لاکھ لیٹر تیل تیار کیا جاتا ہے۔


    مصنف: حنا فوخس/ امتیاز احمد | ایڈیٹر: ہارٹل جوڈتھ / افسر اعوان