1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اقلیتوں سے کوئی خطرہ نہیں، چین

Zubair Bashir28 مئی 2013

چینی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سنکیانگ میں موجود نسلی اقلیتیں خوش اطور اور اچھی میزبان ہے۔ ناچ گانے کے شوقین یہ لوگ اپنی دھن میں مگن ہیں ان سے چین کی داخلی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔

https://p.dw.com/p/18fWs

سنکیانگ کا درالحکومت ارمچی ہے اور کاشغر یہاں کا ایک بڑا اور مشہور شہر ہے۔ چین کے توانائی سے مالا مال اس صوبے کی آبادی کی اکثریت ترکی زبان بولنے والے باشندوں پر مشتمل ہے جو ایغور کہلاتے ہیں۔ اس صوبے کی اکثریتی آبادی مسلمان ہے۔

چینی حکومت کی جانب سے یہاں بسنے والے لوگوں پر عائد ثقافتی، مذہبی اور لسانی پابندیوں کی وجہ سے اکثر ماحول میں گرمی بڑھ جاتی ہے۔ اس صورت حال کے باوجود بیجنگ حکومت کی جانب سے اس تاثر کو رد کردیا جاتا ہے کہ ملک کا یہ حصہ شورش کا گڑھ ہے اور کسی بھی وقت چین کی داخلی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

Zum Thema Tote nach Zusammenstößen zwischen Chinesen und Uiguren
سنکیانگ ایک مسلم اکثریتی صوبہ ہےتصویر: picture-alliance/Christoph Mohr

گزشتہ ماہ پرانے سلک روٹ پر واقع تاریخی شہر کاشغر کے ایغور اکثریتی آبادی والے علاقے میں نسلی بنیادوں پر ہونے والے فسادات میں 21 افراد مارے گئے تھے۔ یہ جولائی 2009 کے بعد ہونےوالا سب سے بڑا پر تشدد واقعہ تھا۔ اس وقت صوبائی درالحکومت ارمچی میں پیدا ہونے والی بدامنی کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

چین کا کہنا ہے کہ اس نے سنکیانگ صوبے میں لوگوں کو وسیع آزادی فراہم کی ہے، کچھ چینی حکام نے اوغر زبان بھی سیکھی ہے تاکہ وہ مقامی لوگوں کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔ چین ایک ایسا ملک ہے، جس کا سرکاری طور پر کوئی مذہب نہیں ہے۔ اس کے اہلکاروں کو خطے کے لوگوں کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے اسلام کی بنیادی تعلیم بھی دی گئی ہے۔

China Erdöl Ölfeld
چین کا یہ صوبہ توانائی سے مالا مال ہےتصویر: picture-alliance/dpa

بیجنگ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنکیانگ کے نائب گورنر کا کہنا تھا،’’میں نے ملک کے شمالی حصے میں دس برس کام کیا ہے اور اس دوران مجھے کبھی اسلحہ ساتھ لے جانے یا پولیس کے حفاظتی دستے کی ضرورت نہیں پڑی‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ عام چینیوں کو بھی کبھی اس قسم کے اقدامات کی ضرورت نہیں پڑی۔

چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ اس کی سخت پالیسیوں کی وجہ سے اس علاقے میں بدامنی ہے۔ چین ان مفروضات کو بھی مسترد کرتا رہا کہ سنکیانگ کے اوغر قبائل کے وسطی ایشیائی اور پاکستانی اسلامی عسکریت پسندوں سے گہرے روابط ہیں اور وہاں مشرقی ترکستان کے نام سے ایک آزاد ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے بہت سے گروپوں کا یہ کہنا ہے کہ سنکیانگ میں درپیش خطرات پر کنٹرول کے چینی حکومت کے دعوے حقائق کے عین منافی ہیں۔ پاکستان،بھارت اور وسط ایشیائی ریاستوں کی سرحدوں سے متصل اس علاقے میں چین کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔

zb/ia(AFP)