1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یمن کے قریب تیل کا جہاز میزائل حملے کا نشانہ

18 مئی 2024

یمنی ساحلوں کے قریب ایک بحری آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ جہاز یمنی حوثی باغیوں کے زیرقبضہ موخا شہر کے قریب میزائل حملے کا ہدف بنایا گیا۔

https://p.dw.com/p/4g1k0
A Second Merchant Vessel Seized By Iran Within A Week
تصویر: Planet Labs PBC/AP/picture alliance

میری ٹائم سکیورٹی کمپنی ایمبرے کے مطابق آبنائے باب المندب کے قریب حوثی باغیوں کے زیرقبضہ شہر موخا سے دس ناٹیکل میل دور اس آئل ٹینکر پر ''حملہ‘‘ کیا گیا۔ ایمبرے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ''میزائل حملے کے بعد اس جہاز کے اسٹیئرنگ گیئر فلیٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔‘‘

لاک ہیڈ مارٹن اور سعودی کمپنیوں کے مابین معاہدہ طے

جرمنی سعودی عرب کو یورو فائٹرز کی ترسیل کے لیے تیار

برطانوی بحریہ کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ایکبحری جہاز 'نامعلوم شے لگنے سے معمولی نقصان کا شکار ہوا ہے‘‘۔

Indische Marine - Öltanker Marlin Luanda, der Öltanker wurde von einer Rakete der jemenitischen Huthi-Rebellen getroffen
حوثی باغی ماضی میں بھی ایسے حملوں میں ملوث رہے ہیںتصویر: Indian Navy/AP Photo/picture alliance

برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشن ایجنسی (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق، ''جہاز اور عملہ محفوظ ہیں اور مقررہ بندرگاہی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ غزہ ميں جنگ کے آغاز سے یمن میں متحرک ایران نواز حوثی باغی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ حوثی باغی اب تک ایسے درجنوں حملے کر چکے ہیں جن کے رد عمل ميںبحری تجارتی راستے کے تحفظ کے لیے امریکہ اور برطانیہ کئی بار یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کر چکے ہیں۔

ع ت، ع س (اے ایف پی)